مدسہ قاسمیہ بینی آباد میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی یوم آزادی
مدسہ قاسمیہ بینی آباد میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی یوم آزادی
مظفرپور : (انور حسین)
15 اگست ہندوستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے اس دن ہندوستان کو انگریزوں کی غلامی سے آزادی ملی اس ازادی کے لیے ہندوستان کے بڑوں اور مہانوں نے اپنے جان و مال کی بڑی قربانی دی ہے خون کی ندیاں بہائی گئی ہیں تب جا کر ہندوستان کو آزادی ملی ہے۔
آج کے دن پورا ملک ترنگوں میں لہلہا رہا ہے ، مدارس اسکول اور کالجز یونیورسٹی، ہاسپٹل سرکاری دفاتر اور ملی تنظیموں کی آفس میں پرچم کشائی کر کے حب الوطنی اور وطن سے محبت کا درس دیا جاتا ہے اور آزادی کی خوشیاں منائی جاتی ہے ایک دوسرے کو آزادی کی مبارکباد پیش کی جاتی ہے دہلی کے لال قلعے سے ملک کے وزیراعظم ترنگا جھنڈا لہراتے ہیں۔
اور ملک کی ترقی اور خوش حالی کا پیغام پورے ملک کو دیتے ہیں ان خیالات کا اظہار مدرسہ قاسمیہ بینی آباد کے صدر مدرس مولانا ابو قمر ثاقبی نے مدرسہ میں پرچم کشائی تقریب سے کیا واضح رہے کہ مدرسہ قاسمیہ بینی آباد کے وسیع احاطے میں پورے تزک و احتشام کے ساتھ یوم آزادی کی تقریب منعقد کی گئی طلبہ اور طالبات نے مختلف، دل کش، جاذب نظر، معلومات افزا پروگرام پیش کیا۔
اردو، ہندی، انگریزی اور دیگر زبانوں میں عمدہ نظمیں، معلومات افزا تقریر اور حب الوطنی پر مشتمل دلکش نظارے پیش کیے گئے، سامعین بہت محظوظ ہوئے اور داد تحسین دی ،بچے اور اساتذہ کی محنت کو سراہا، اور وطن کی آزادی میں اپنے آبا و اجداد کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے حب الوطنی کا درس لے کر رخصت ہوئے ۔
اس موقع پر طلبہ اور طالبات اور اساتذہ کے علاوہ بڑی تعداد میں بستی اور قرب وجوار کے لوگ موجود رہے پروگرام کو کام یاب کرنے میں قاری اشفاق، مولانا امان اللہ ، مولانا آصف اور دیگر نے اہم کردار ادا کیا۔
ہندوستان کی آزادی اور علامہ فضلِ حق خیرآبادی
جنگ آزادی 1857ء کا روشن باب : قائد انقلاب علامہ فضل حق خیرآبادی
جنگ آزادی میں علماے کرام کی سرگرمیاں
جنگ آزادی میں مسلمانوں کی حصہ داری
مجاہد انقلاب حضرت مفتی عنایت احمد کاکوروی علیہ الرحمہ
جنگ آزادی میں مسلمانوں کی قربانیاں
دوچار سے دنیا واقف ہے گمنام نہ جانے کتنے ہیں