اردو زبان کی بیش بہا خدمات کے لیے عبدالقیوم انصاری نے محمد رفیع کا کیا استقبال

Spread the love

اردو زبان کی بیش بہا خدمات کے لیے عبدالقیوم انصاری نے محمد رفیع کا کیا استقبال

مظفر پور : (وجاہت، بشارت رفیع)

سابق چیئرمین بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ و سیکریٹری انجمن ترقی اردو بہار جناب عبدالقیوم انصاری نے انجمن ترقی اردو بہار مظفر کے ذریعہ منعقد اردو بیداری تقریب کے موقع پر قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر، نائب صدر انجمن ترقی اردو بہار مظفر پور، آزاد صحافی و خادم اردو محمد رفیع کو اردو زبان کی بیش بہا خدمات کے لیے شال اوڑھا کر اور سند سے سرفراز کر ان کا استقبال کیا۔

جناب عبدالقیوم انصاری نے اس موقع پر کہا کے میری نگاہیں پورے بہار پر ہے کہ کون کہاں کیا کر رہا ہے۔

انہوں نے محمد رفیع کے خدمات کی ستائش کی اور کہا کہ آپ زمینی سطح پر بہتر کارکردگی انجام دے رہے ہیں آپ اپنے کاموں کو کرتے رہیں اور اردو کے فرضی رہنماؤں سےمحفوظ رہیں۔

انہوں نے اردو کے ساتھ ہی نو منتخب عربی و فارسی زبان کے اساتذہ کی بحالی میں محمد رفیع کی کاوشوں اور ان کے رول کا اعتراف کیا اور مضبوطی سے اس کام کو انجام دینے کی نصیحت کی۔

جناب رفیع نے اس موقع پر جناب عبدالقیوم انصاری کو اس بات سے واقف کرایا کہ بی پی ایس سی TRE-2 کے ذریعہ ہوئی بحالی میں درجہ 9,10,اور 11، 12 کے لیے عربی کے 181 اور فارسی کے 90 اساتذہ بحال ہوئے ہیں۔ عربی کی یہ بنیاد جو تیار ہوئی ہے اب ضرورت ہے اس کے حفاظت کی اور مستقبل میں زیادہ سے زیادہ عربی و فارسی کے اساتذہ کے لیے ڈیمانڈ بڑھانے کی۔

اس موقع پر انجمن ترقی اردو بہار مظفر کے صدر پروفیسر شبیر احمد، سیکریٹری ڈاکٹر نور عالم خان، رکن پروفیسر شبیر عباس، قومی اساتذہ تنظیم بہار کے سیکریٹری و انجمن ترقی اردو بہار مظفر پور کے رکن محمد تاج الدین، محمد حماد، انجمن ترقی اردو مظفر شہری حلقہ کے صدر ڈاکٹر امان اللہ، نو منتخب استاد شوکت علی وغیرہ موجود تھے۔

اردو بیداری کانفرنس و مشاعرہ کا ہوا انعقاد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *