محمد اکرم کی نکاح کے سات دن قبل ہوئی موت سے غم کی لہر

Spread the love

محمد اکرم کی نکاح کے سات دن قبل ہوئی موت سے غم کی لہر 

 قومی اساتذہ تنظیم و عبدالسلام انصاری نے پیش کی تعزیت 

     مظفر پور (وجاہت، بشارت رفیع) کڈھنی بلاک کے مور نصف گاؤں کے الحاج ناظم صاحب کے تیسرے سب سے چھوٹے صاحبزادے کی 31 مئی کو شادی اور 2 جون کو ولیمہ کا پروگرام تھا لیکن افسوس کہ آج اس کی روح پرواز کر گئی اور وہ اپنے مالک حقیقی سے جا ملا۔ بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے سیکریٹری و ڈپٹی ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن بہار جناب عبدالسلام انصاری نے جنازہ میں شرکت کرنے کے بعد مرحوم محمد اکرم کے والد الحاج ناظم صاحب بڑے بھائی جد یو رہنما محمد نظام و سجھلے بھائی قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی مجلس عاملہ کے رکن ماسٹر محمد جاوید عالم سے ملاقات کر تعزیت پیش کی اور کہا کہ صبر سے کام لیں اللہ تعالیٰ اجر عظیم عطا فرمائے۔ وہیں قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر محمد رفیع نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ یہ امتحان کی گھڑی ہے، اس میں بہتر ہے کہ صبر سے کام لیا جاۓ اور اللہ کا شکر ادا کیا جائے ممکن ہے اللہ کی مدد پہنچے گی۔ جناب رفیع نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کے والد الحاج جناب ناظم صاحب کو گزشتہ مہینہ دل کا دورہ پڑا تھا اور ان کا کولکاتہ میں آپریشن کر مشین لگایا گیا تھا۔ وہیں صدر جناب تاج العارفین نے مرحوم کے مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔ جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ جنازہ کی نماز مفتی جنید ھاشمی نے پڑھائی۔ جنازہ میں شرکت کرنے والے مخصوص شخصیات میں مہتاب خان، تنظیم امارت شرعیہ مظفر پور کے نائب صدر ماسٹر شاہ عالم، راجد کڈھنی بلاک صدر خورشید عالم، الحاج سعد اللہ، فیض الدین احمد، قومی اساتذہ تنظیم بہار کے سرپرست عبدالحسیب، سیکریٹری محمد تاج الدین، ریاستی مجلس عاملہ کے رکن رضی احمد، محمد امان اللہ، وقار عالم، خازن محمد حماد، تنظیم امارت شرعیہ مظفر پور کے جنرل سیکریٹری صبغت اللہ رحمانی، محمد ممتاز، غلام مصطفٰی، اپگریڈیڈ ہائی اسکول مور نصف کے پرنسپل محمد ھاشم‌، راجیش موہینی، رتنیش کمار اور عبدالوارث وغیرہ موجود تھے۔ قومی اساتذہ تنظیم بہار کی مجلس عاملہ نے مرحوم کی مغفرت کے لئے خصوصی طور پر تعزیت پیش کیا اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *