سیوان سے بہن حنا شہاب کی کامیابی پر آپ اپنی غربت اور بے بسی کی زندگی کر سکتے ہیں ختم

Spread the love

سیوان سے بہن حنا شہاب کی کامیابی پر آپ اپنی غربت اور بے بسی کی زندگی کر سکتے ہیں ختم ، نزہت جہاں

ہر رائے دہندگان یہ عہد کریں بہن حنا شہاب کو اِس بار دہلی بھیجنا ہے

 مظفر پور : ( انور حسین ) آج امیر ہو یا غریب سبھی کے لیے خوشی اور مسرت کا دن ہے جو اپنے نمائندے منتخب کرینگے سابق ضلع پریشد امیدوار نزہت جہاں نے کہا کہ آپ سب سے پہلے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں اُس کے بعد ہی کوئی کام کریں ۔

نزہت جہاں نے سیوان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے حق رائے دہی کا غلط استعمال نہ کریں، اور بہن حنا شہاب کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائے اس کے ساتھ انہوں نے الیکشن کمیشن سے منصفانہ انتخابات کرانے کی مانگ کی

آج عام انتخابات میں آپ پرعزم کے ساتھ بے خوف ہو کر اپنے حق رائے دہی كا استعمال کریں ووٹ آپ کا آئینی حق ہے اِس کا استعمال ہر صورت میں کریں۔ سیوان سے بہن حنا شہاب کی کامیابی پر آپ اپنی غربت اور بے بسی کی زندگی ختم کر سکتے ہیں۔ 

نزہت جہاں نے کہا کہ آپ اپنے حق رائے دہی كو کِسی بھی قیمت پر فروخت نہ کریں کِسی بھی دلالوں کی چاپلوسی میں نہیں آئیں، اِس عظیم الشان تہوار میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے اِرد گِرد کے لوگوں کو بھی بیدار کریں

جمہوریت کی تعمیر میں ایک ایک ووٹ کی اہمیت ہے اس لیے سیوان کی عوام بہن حنا شہاب کے لیے خود بھی نکلے اور اپنے پڑوسی کو بھی بیدار کریں تاکہ آپ کی ضلع کی ترقی ہو سکے، نزہت جہاں نے کہا کہ انتخابی میدان میں حنا شہاب کا آنا آر جے ڈی اور جے ڈی یو دونوں پارٹی کو مشکل میں ڈال دیا ہے

وجہ صاف ہے اِس مرتبہ مرحوم سابق ممبر پارلیمنٹ شہاب الدین صاحب کی اہلیہ حنا شہاب سیوان سے آزاد امیدوار ہیں اور شہاب الدین صاحب کے موت کے بعد یہ پہلا اِنتخاب ہے تو لازمی ہے کہ کہیں نہ کہیں ہمدردی تو وہاں کے عوام کے اندر ہونا

حنا شہاب کا راجپوت سماج میں اچھی مقبولیت ہے۔ راجپوت ووٹروں کا کہنا ہے کہ اب بھی شہاب الدین صاحب کا مسلمانوں اور غیر او بی سی یادووں، دلتوں اور اعلیٰ ذاتوں کے ایک حصے میں کافی مقبولیت ہے صاحب نے ہمیشہ ہم لوگوں کی حفاظت کی ہے ۔

معلوم ہو کہ اس بار ہی جے ڈی یو پوری طرح سے نریندر مودی پر منحصر ہے۔ اس کے علاوہ کویتا کو ٹکٹ نہ دیے جانے سے این ڈی اے کے راجپوت ووٹر بھی کافی ناراض ہیں۔

سیوان کی نمائندگی شہاب الدین صاحب چار مرتبہ کیا ہے سب سے پہلے 1996 میں اُس کے بعد 1998, 1999, اور 2004 میں منتخب ہوئے 

 سیوان میں تقریباً 18 لاکھ ووٹر ہیں۔ تقریباً 3.5 لاکھ اونچی ذات کے ووٹوں کے علاوہ، جن میں راجپوت برادری کے دو لاکھ شامل ہیں، تقریباً 3.25 لاکھ مسلم ووٹر اور 2.5 لاکھ یادو ووٹر ہیں۔ کشواہا کے 1.25 لاکھ ووٹر ہیں اور ای بی سی کے 2.5 لاکھ ووٹر ہیں۔

سیوان کے عوام سے اپیل ہے کہ آپ ادھر اُدھر منتشر نہ ہوکر متحد کے ساتھ چناؤ نشان ٹیمپو چھاپ کا بٹن دبائیں اور مرحوم شہاب الدین صاحب کو خراج عقیدت پیش کریں

یاد کریں شہاب الدین صاحب نے سیوان کے عوام کا بہت کام کیا ہے ہر غریبوں کے جان اور مال کی حفاظت کی ہے وزیرِ اعلیٰ اور سابق نائب وزیر اعلیٰ کی غلط حرکتوں کی وجہ سے اُنہیں جیل بھیجا گیا تھا

One thought on “سیوان سے بہن حنا شہاب کی کامیابی پر آپ اپنی غربت اور بے بسی کی زندگی کر سکتے ہیں ختم

Leave a reply

  • Default Comments (1)
  • Facebook Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *