مجبور اور نہ تم کو شرمسار کروں گا

Spread the love

مجبور اور نہ تم کو شرمسار کروں گا
نہ بھی ہوں گا تیرا تو دیدار کروں گا :سریش کمار

پی، ٹی، ای، سی، سرہتہ ویشالی میں ادبی وثقاتی پروگرام کا انعقاد
ویشالی : (پریس ریلیز :محمد ضیاء العظیم)۔

سرہتہ پی، ٹی، ای، سی میں مورخہ 02/جنوری بروز جمعرات کی شام ایک ادبی وثقاتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسکول بیسیس ٹریننگ لینے والے +2 کے اساتذہ نے پروگرام میں حصہ لیا،
پروگرام کی صدارت محترم سریش کمار پرنسپل پی، ٹی، ای، سی، سرہتہ نے کی، جب کہ نظامت کے فرائض کو محترم انیل کمار معلم چک غلام الدین ہائی اسکول ویشالی نے انجام دیا ۔

پروگرام پورے جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا ۔ اساتذۂ کرام نے نظمیں، غزلیں، نغمات، اور مکالمے کے ذریعہ پروگرام کو دل چسپ بنایا، محترم انیل کمار چک غلام الدین ہائی اسکول ویشالی نے ایک دل چسپ مکالمہ پیش کیا

جس پر سامعین سے خوب داد وتحسین سے نوازا، محمد ضیاءالعظیم ،صدر عالم نے اپنے اشعار سنائے، ان کے علاوہ جن اساتذۂ کرام نے اس پروگرام میں حصہ لیا ان کی فہرست اس طرح ہے، ستیم کمار، منچون کمار، سنجیو کمار، نوین کمار، راجنی کماری، سمی، سریش پرساد، مکیش کمار، شاہد، سرفراز عالم کے نام مذکور ہیں ۔


آخر میں صدر محترم سریش کمار نے صدارتی خطبہ میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے تمام اساتذۂ کرام کو ٹریننگ مکمل ہونے کی پیشگی مبارک بادی دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب یہاں ٹریننگ کے لیے حاضر ہوئے ہیں، اور اب وہ اختتام پر ہے، پھر انہوں نے اردو ہندی زبان وادب سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اردو ہندی کا رشتہ اتنا مضبوط اور مستحکم ہے کہ دونوں زبانیں سگی بہنیں ہیں

میں اردو شاعری کو بڑے شوق سے پڑھتا ہوں، اردو شاعری کا دائرہ بہت وسیع ہے، اردو شاعری میں سیاسی، معاشی، اقتصادی، معاشرتی، ہر پہلوؤں پر گفتگو ہوتی ہیں، شاعروں نے اپنے کلام میں کہیں سے بھی تشنگی کا احساس نہیں ہونے دیا ہے۔

آپ اساتذۂ کرام کی دلچسپی جو شعر وادب، نغمات ،اور مکالمے سے جو ہیں وہ مجھے دیکھ کر بیحد خوشی ہوئی۔

پھر صدر محترم سریش کمار نے اپنی شاعری، غزلیں سناکر محفل میں ایک نئی زندگی پیدا کردی دی، ساتھ ساتھ بڑے خوبصورت لب ولہجے کے ساتھ ہندی اور بھوجپوری نغمات گا کر سنایا، محفل میں موجود اساتذۂ کرام نے بھر پور داد وتحسین سے نوازا ۔
اس کے بعد صدر محترم کی اجازت سے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا گیا ۔


واضح رہے کہ سرہتہ ویشالی میں پانچ ایام کی رہایشی ٹریننگ حاصل کرنے ویشالی ضلع کے مختلف اسکولوں کے اساتذۂ کرام مورخہ 30/دسمبر 2024 سے 03/جنوری 2025 تک یہاں تشریف لائے تھیں، جو اپنے آخری پڑاؤ پر پہنچ چکی ہے ۔

Leave a reply

  • Default Comments (0)
  • Facebook Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *