مشرقی بتھنا میں ہوا بہترین انعامی مقابلہ

Spread the love

مشرقی بتھنا میں ہوا بہترین انعامی مقابلہ

 ٦،ذوالقعدہ ١٤٤٥ھ مطابق 15،مئی 2024 ء بروز بدھ بعد نمازظہر عرس حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمہ کے موقع سے مدرسہ رضویہ تیغیہ بحر العلوم مشرقی بتھنا، مہسی شریف ،مشرقی چمپارن کے طلبہ اور طالبات کے درمیان ایک بہترین اور دلکش و دلفریب انعامی مقابلہ “بنام :ذہنی آزمائش” منعقد کیا گیا ۔ جس کی نوعیت کچھ اس طرح تھی ۔

قرآن مقدس کی تلاوت با سعادت سے محفل پاک کا آغاز ہوا تلاوت سے فارغ ہو کر استاذ الشعراء نقیب اجلاس حضرت حافظ و قاری محبوب شبنم چمپارنی صاحب نے مائک سنبھالا اور اپنے اچھوتے اشعار کے ذریعے پروگرام کو آگے بڑھایا

اس کے بعد ثنا خوان رسول جناب محفوظ چمپارنی صاحب نے حمد و نعت اور منقبت کے اشعار سامعین کی سماعتوں کی نذر کیا اور داد و تحسین کے تحفوں سے مستفیض ہوئے بعد میں مداحِ خیر الانام جناب مقصود نادر فیضی صاحب چمپارنی نے منقبت تاج الشریعہ کے چند اشعار پیش کیا پھر ناظم اجلاس نے نظم سے نثر کی طرف ذہن و فکر منتقل کرنے کے لیے ادیبِ شہیر مفکرِ بے نظیر قاطع شرک و بدعت مناظر اہلِ سنت حضرت علامہ مفتی الحاج محمد شمس تبریز قادری علیمی صاحب قبلہ ، ارریہ بہار کو مدعو کیا

حضرت مائک پر تشریف لائے اور خطبہ پڑھ کر سرکار اعلیٰ حضرت اور نبیرہ اعلیٰ حضرت سرکار تاج الشریعہ کے دینی و علمی کارنامے پر ایسے انداز میں روشنی ڈالا کہ سامعین نے داد و تحسین اور دعاؤں سے خوب نوازا ان کی خطابت کے بعد مدرسہ کے استاذ اور قادری جامع مسجد مشرقی بتھنا کے خطیب و امام حضرت مولانا مشاہد رضا علیمی صاحب قبلہ نے مائک پر بچوں اور بچیوں سے ضروری اور بنیادی اسلامی سوالات کئے سارے طلبہ و طالبات نے وہم و گمان سے کہیں بہتر جوابات دیئے

اسی طرح اس پروگرام میں اذان و قراءت اور نعت و تقریر میں بھی بچوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ اس ادارے کے اراکین و ممبران نے جملہ طلبہ و طالبات اور علماء کرام کے لئے بہترین انعامات کا انتظام کیا تھا خصوصیت کے ساتھ حاجی عظیم اللہ صاحب کی سر پرستی اور ماسٹر جمال احمد صاحب کی کاوش ملی

نیز اس محفل کو سب سے زیادہ تعاون عالی جناب ڈاکٹر عرفان صاحب صداف میڈیکل مہسی نے پیش کیا ہے ۔سارے علماء کرام نے بہترین تاثرات پیش کئے اور دعاؤں سے بھی نوازا اخیر میں حضرت مولانا سراج ثاقب مظفر پوری صاحب کی بہترین آواز میں پڑھی گئی نعت اور پھر صلوٰۃ و سلام اور حضرت مفتی الحاج محمد شمس تبریزقادری علیمی صاحب قبلہ کی رقت آمیز دعاؤں کے ساتھ یہ پروگرام بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *