شریعت پر عمل ہی میں نجات ہے
شریعت پر عمل ہی میں نجات ہے (مفتی محمود اختر ) جالنہ سنی اجتماع اختتام پذیرJ شریعت پر عمل ہی میں نجات ہے۔ غوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کی تعلیمات پر عمل کر کے ہم دنیا اور آخرت میں کام یاب ہو سکتے ہیں ۔
حضور غوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہ نے چالیس سال تک عشاء کے وضو سے فجر کی نماز ادا فرمائی پندرہ سال روزانہ ایک رات میں مکمل قرآن پاک ختم فرمایا کرتے تھے اور پوری زندگی درس و تدریس، وعظ و نصیحت اور رشد و ہدایت کے فرائض انجام دیتے رہے، اور اولیاے اکرام سے محبت اور ان کے طریقے پر چلنے میں ہی نجات ہے
اولیاے کرام سے بغض، دشمنی ایمان کے لیے زہر قاتل ہے اس طرح کا اظہار خیال مفتی اعظم مہاراشٹر مفتی محمود اختر القادری رضوی امجدی نے امام احمد رضا چوک جالنہ میں منعقد 20 نومبر 2022 ء ابروز اتوار بعد نماز مغرب عظیم الشان سنی اجتماع سے خطاب فرماتے ہوئے فرمایا اور مفتی غلام نبی امجدی نے فرمایا فضا میں اڑنے ، پانی پر چلنے کا نام ولایت نہیں بلکہ شریعت پر عمل کے ذریعے ولایت مل سکتی ہے شیر میسور ٹیپو سلطان بھی ایک عظیم ولی تھے آپ نے پوری زندگی شریعت میں گزاری لہذا ان کے ماننے والوں پر ضروری ہے کہ شریعت پر کتی سے عمل کر کے سچا خراج عقیدت پیش کرے۔
مولانا اللہ بخش امجدی نے حدیث شریف کے حوالہ سے فرمایا کہ جو انسان جس سے محبت کرتا ہے اس کا حشر اس کے ساتھ ہو گا اور محبت کا تقاضا یہ ہے کہ محبوب کے طریقے پر چلا جائے اگر ہم غوث اعظم رحمۃ اللہ علیہ سے محبت کرتے ہیں تو ہمیں بھی غوث اعظم رحمتہ اللہ علیہ کے طریقے پر چلنا ہوگا
اللہ بخش امجدی نے عوام اہل سنت سے نماز کی پابندی گناہ سے بچنے اور نیک کام کرنے اور بالخصوص شریعت پرسختی سے عمل کرنے کا عہد لیا۔ اور نیاز بھی کریں مگر کسی بھی حال میں نماز نہ چھوڑیں۔
نظامت کے فرائض بھی مولانا اللہ بخش امجدی نے انجام دیئے اور بارگاہ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور اولیاے کرام نعت و منقبت کے گلدستے تحسین رضا اور جنگ آبادی اور حافظ ریحان رضا نے انجام دیئے
اس عظیم الشان اجتماع میں مفتی جلال الدین امجدی نانڈیڈ ، حافظ ذاکر دیوالگاوں ، مولوی انصار صاحب ، حافظ فیاض صاحب ، سید عرفان صاحب، مجاہد صدیقی، مبشر صدیقی، وجاہت خان وغیرہ نوجوانان اہل سنت نے اس اجتماع کو کام یاب بنانے کے لیے کوشش فرمائی
جماعت رضائے مصطفے شاخ جالنہ کے بینر تلے اس عظیم اجتماع میں سیکٹروں کی تعداد میں عوام نے شرکت فرمائی تقریبا 30:10 مفتی صاحب قبلہ کے خطاب مع سوالات و جوابات بعده صلاح و سلام اور مفتی صاحب قبلہ کی رقت انگیز دعا پر یہ دینی روحانی سنی اجتماع اختتام پذیر ہوا