دارالعلوم جمیلیہ عظمت العلوم مہرتھا مظفرپور میں طلبا کے مابین تقسیمِ اسناد و انعامات کا پروگرام

Spread the love

دارالعلوم جمیلیہ عظمت العلوم مہرتھا مظفرپور میں طلبا کے مابین تقسیمِ اسناد و انعامات کا پروگرام

مظفر پور، وجاہت، بشارت رفیع

دارالعلوم جمیلیہ عظمت العلوم مہرتھا کانٹی مظفرپور بہار کے شہناز میموریل ہال میں تقسیمِ اسناد و انعامات کے موقع سے ایک محفل منعقد ہوئی جس میں حضرت علامہ الحاج نورالحسںن صاحب رضوی کی تشریف آوری ہوئی اور ان کے دست اقدس سے سالانہ امتحان میں اول، دوم و سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کو انعامات و اسناد سے نوازہ گیا

بعدہ حضرت نے طلبا کو مختصر عمدہ نصیحت بھی فرمائی، ساتھ ہی دارالعلوم کے تعلیمی معیار کو عروج تک پہنچانے پر اساتذہ و اراکین  کا تہ دل سے ہدیہ تشکّر پیش کرتے ہوۓ فرمایا

کہ آج دارالعلوم ھذا جو تعلیمی و تعمیری اعتبار سے روزافزوں ترقی کے نئےمنازل طے کر رہا ہے یقیناً دارالعلوم ھذا کے عباقر اساتذہ: حضرت علامہ و مولانا محمد اسماعیل رضوی، حضرت علامہ و مولانا مفتی عیسیٰ رضا امجدی، حضرت علامہ و مولانا صاحب رضوی سعدی

حضرت علامہ و مولانا اعجاز احمد مرکزی، حضرت مولانا معراج رضا جامعی، حضرت حافظ و قاری علام الدین اشرفی، حضرت حافظ و قاری حامد رضا قادری” اور جملہ اراکین “خصوصاً ماسٹر قیام الدین عرف جھنا سر، حافظ و قاری فرشی کمال، محمد علی رضاعرف راجا و مولانا مظہر برکاتی وغیرہ کی کاوشوں کا ثمرہ ہے”جو باالیقین تعلیمی اعتبار سے شہر مظفرپور کا ایک بے مثال ادارہ بن گیا ہے

“پھربعد اختتام محفل حضرت موصوف نے گراں قدر تأثرات سے نوازا اور طلبہ کے مستقبل کی کامیابی کے لیے دعائیں بھی کیں جن طلبہ نے اپنے شعبہ جات میں اول, دوم, سوم پوزیشن حاصل کیے ان کےاسما یہ ہیں درس نظامی میں: محمد عدنان سیتامڑھی ,محمد چاند رضا سیتامڑھی ,محمد دانش رضا کٹیہار, درجۂ حفظ: محمد عادل رضا مظفرپور، محمد دلبر رضا مظفرپور، نعمان رضا سیتامڑھی درجۂ ناظرہ محمد سہیل رضا مظفرپور، محمد سلمان رضا مظفرپور اور ابو طلحہ سیتامڑھی۔

اس موقع پر مدرسہ کا سالانہ آمدنی خرچ کا حساب بھی پیش کیا گیا۔ کل آمدنی 2310328، خرچ 2254399 و تحویل میں 55929 روپیہ ہے۔

Leave a reply

  • Default Comments (0)
  • Facebook Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *