محمد ریحان عطاری نےایک نشست میں مکمل قرآن سنایا

Spread the love

مدرسۃ المدینہ اعظم گڑھ کے طالب علم محمد ریحان عطاری نے ایک نشست میں مکمل قرآن سنایا

(اعظم گڑھ، پریس ریلیز)

مدرسۃ المدینہ فیضان صدّیق اکبر اعظم گڑھ (دعوت اسلامی انڈیا) کے ایک ہونہار طالب علم حافظ محمدریحان عطاری بن عبدالکریم (ساکن بہرائچ شریف)نے مدرسۃ المدینہ کے پرنسپل حضرت مولانا محمد اقبال حسین مصباحی کی سرپرستی اور اپنے استاد خاص حافظ وقاری مولانا یونس رضا مصباحی کی نگرانی اور مدرسۃ المدینہ کے دیگر اساتذہ وطلبہ کی موجودگی میں ایک نشست میں مکمل قرآن پاک سناکراپنے اساتذہ اور والدین کا سر فخر سے اونچا کردیا۔

اللہ کریم عزیزم‌حافظ ریحان عطاری سلمہ کو مزید علوم دینیہ کے حصول کی توفیق بخشے۔

یقیناً قرآن پاک کا حافظ ہونا بہت ہی اکرام و اعزاز کی بات ہے،کل قیامت کے روز حافظ قرآن اور حافظ قرآن کے والدین کو امتیازی مقام ومرتبہ عطا کیا جائےگا اور اعزاز واکرام سے نوازا جائے گا

اس موقع پر تمام اساتذہ وذمہ داران نے حافظ ریحان کو مبارکباد دیتے ہوئے گل پوشی فرمائی ،اعظم گڑھ کے ڈسٹرکٹ نگراں کوثر عطاری صاحب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوۓ حافظ ریحان عطاری سلمہ کو ڈھیر ساری دعاؤں سے نوازا

مذکورہ اطلاع دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف کے ناظم تعلیمات ادیب شہیر حضرت مولانا محمد شمیم احمد صاحب نوری مصباحی نے پریس ریلیز کے ذریعہ دیا –

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *