ایک شام جنگ آزادی 1857 کے انقلابی علماے ہند کے نام

Spread the love

ایک شام
جنگ آزادی 1857 کے انقلابی علمائے ہند کے نام

29 محرم یوم وصال
امام الہند حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی
20، اگست یوم وصال
قاید انقلاب حضرت علامہ فضل حق خیر آبادی
کی مناسبت سے
فریڈم فاءٹرس سوسائٹی دہلی کے ارکان و انصار نے بڑی عقیدت و محبت سے ایک مجلس برپا کی جس میں دہلی کے ڈپٹی میئر جناب آل محمد اقبال نے مہندیان قبرستان میں آرام فرما دہلوی علماشاہی خاندان کے بزرگوں سے اپنی اور اپنے گھریلو افراد و اشخاص کی عقیدت و محبت کو والہانہ انداز میں بیان کیا جس سے ذاتی طور پر مجھے بڑی خوشی ہوئی اور شاہ ولی اللہی خانوادہ سے اہل دہلی کی عقیدت و محبت کو فرزان قریشی بھائی نے جس طرح بیان کیا، اس سے بھی بڑی مسرت حاصل ہوئی
اس لئے اب لگ رہا ہے کہ طبیعت کی ناسازی کے باوجود مجلس میں ہماری شرکت بہر حال مفید رہی اور ہمیں بھی آدھے گھنٹے تک امام ربانی مجدد الف ثانی ، امام الہند شاہ ولی اللہ محدث دہلوی، شاہ عبد العزیز محدث دہلوی اور علامہ فضل حق خیر آبادی کے حریت پسندانہ افکار و نظریات اور حریت پسند تحریکات سے متعلق گفتگو کرنے کا موقع ملا جس میں 1757 سے 1799ء تک انگریزوں سے لڑی گئیں چار پانچ انفرادی جنگوں کو بیان کرنے کے ساتھ 1857ء میں لڑی گئی انقلابی اور اجتماعی جنگ کو بھی بطور خاص بیان کرنے کی مہلت دی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *