جامعہ حنفیہ سنیہ کا تعلیمی اجلاس جشن دستار بندی و ختم بخاری شریف خلیفۂ تاج الشریعہ مفتی شہر یار خان رضوی کی آمد و خطاب
جامعہ حنفیہ سنیہ کا تعلیمی اجلاس جشن دستار بندی و ختم بخاری شریف خلیفۂ تاج الشریعہ مفتی شہر یار خان رضوی کی آمد و خطاب
مالیگاؤں : 2 مارچ 2023ء بروز جمعرات بعد نمازِ مغرب سے رات دس بجے تک شہر کی عظیم و قدیم درسگاہ جامعہ حنفیہ سنیہ کا عظیم الشان سالانہ اجلاس رضا پارک دریگاؤں میں ہوگا- جس میں خطیب الہند خلیفۂ تاج الشریعہ مفتی ڈاکٹر شہر یار خان صاحب قبلہ خصوصی خطاب فرمائیں گے
واضح رہے کہ حضور والا پہلی مرتبہ مالیگاؤں تشریف لا رہے ہیں- اِس موقع پر ختم بخاری شریف کی روح پرور و ایمان افروز تقریب بھی ہوگی
جامعہ حنفیہ سنیہ کے درجۂ فضیلت، عالمیت، حفظ و قراءت سے فارغ ہونے والے 45 طلبہ کی دستار بندی علما و مشائخ کے ہاتھوں ہوگی-
اجلاس کی سرپرستی مفتی واجد علی یارعلوی اور قیادت مولانا مدثر حسین ازہری فرما رہے ہیں- عامۃ المسلمین سے گزارش ہے کہ جامعہ حنفیہ سنیہ کے جلسۂ دستار بندی میں شرکت کر کے عظیم خطاب کو سماعت کریں اور گلشنِ علم کے فارغین کی حوصلہ افزائی کریں
ایسی گزارش منتظمین جامعہ حنفیہ سنیہ، جملہ اساتذۂ کرام، آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء اور نوری مشن نے کی ہے