نوری جامع مسجد کے امام صاحب کو ملا تحفے میں موبائل فون

Spread the love

نوری جامع مسجد کے امام صاحب کو ملا تحفے میں موبائل فون

حضرت مولانا امام الدین مصباحی صاحب ، نوری جامع مسجد نندھرا پنچایت پٹیسری علاقہ ٹھاکر گنج کے امام و خطیب اور جامعہ حنفیہ غریب نواز کٹھل ڈانگی کے مدرس کا موبائل چند روز قبل کشن گنج ریلوے اسٹیشن میں چوری ہوگیا تھا

حضرت مولانا امام الدین مصباحی صاحب نے مسجد کمیٹی کے سامنے اپنے ساتھ ہوئے اس حادثے کا تذکرہ کیا
پھر کمیٹی اور تمام ذمہ داران خاص طور پر مولانا شمیم اختر صاحب مدرس مدرسہ محمدیہ اسلامیہ نندھرا نے مل کر حضرت مولانا امام الدین مصباحی صاحب کو انفینکس کمپنی کا موبائل تحفہ میں پیش کیا

اللہ پاک تمام ذمہ داران کو اس کا اجر عظیم عطا فرمائے اور قوم مسلم کو اپنے ائمہ و مدرسین کی ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے اس کی مالی تعاون کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین.

رپورٹ: محمد اویس

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *