آمریت غرور اور خوف کی سیاست کرنے والوں کی ہوئی ہے ہار

Spread the love

آمریت غرور اور خوف کی سیاست کرنے والوں کی ہوئی ہے ہار

آئین اور سیکولرزم کی ہوئی ہے جیت ،چندر بابو نائیڈو اور نتیش بھاجپا سے رہیں ہوشیار،ان کا سیاسی مستقبل انڈیا میں ہے محفوظ

نئی دہلی:  (پریس ریلیز)
آزاد بھارت کی تاریخ میں شاید یہ پہلا موقع ہے جب ایک بڑی جماعت چنائو جیت کر بھی شکست کی نفسیات میں مبتلا نظر آرہی ہے اور اس کے برعکس دوسری پارٹی کم سیٹیں جیت کر بھی جشن منارہی ہے۔اس چناؤ کوآمریت، غرور ،تکبر اور خوف کی سیاست کرنے والوں کی ہار اورآئین ، سیکولرزم،گنگا جمنی تہذیب اورقومی یک جہتی کی جیت کہا جاسکتا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی نے سائکولوجیکل فار فیئر کے ذریعے انڈیا اتحاد کو مات دینے کی سازش کی جب کہ کانگریس نے صبر و تحمل کے ساتھ بہت منظم اور دانش مندی کے ساتھ مودی اینڈ پارٹی کے ہرایک دائو کو فیل کردیا۔

ان خیالات کا اظہار نوجوان عالم دین،سیاسی تجزیہ کاراور سماجی کارکن مولانا سید طارق انور نے کیا۔

اخبارات کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے اپنی سیاسی بالغ نظری،فہم وبصیرت اور دانشورانہ حکمت عملی سے کانگریس کی قیادت والے انڈیا اتحاد کو سماجوادی پارٹی کے نوجوان لیڈر اکھلیش یادو کے ساتھ مل ایسی تاریخ ساز جیت دلائی کہ غرور و تکبر ،آمریت اور خوف ودہشت میں مبتلا کرنے والے مودی کو جیت کے بعد بھی احساس کمتری میں مبتلا کردیا ۔

انڈیا اتحاد نے آمریت اور خود کو بھگوان سمجھنے کی بھول کرنے والی جماعت اور ’ مودی راج‘ کا قلع قمع کردیا۔راہل مہنگائی،بے روزگاری،بدعنوانی کے ایشو پر قائم رہے اور سارے ملک میں مودی کی مطلق العنانی کو منکشف کیا ۔

مولانا طارق انور نے کہا کہ کانگریس کی قیادت والے انڈیا اتحاد کی یہ جیت ہندوستانی تہذیب ،قومی اتحاد،سیکولرزم اور ملک کی روح سمجھے جانے والے آئین کی جیت ہے۔

مولانا طارق انور نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو عوام نے یک طرفہ مسترد کیا ہے اس لیے اخلاقی طور پر اسے حکومت سازی سے دور رہنا چاہئے ،اس کے ساتھ ساتھ نتیش کمار اور چندر بابو نائیڈو کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت میں شامل ہونے یا اسے حمایت دینے سے پہلے یقین کرلینا چایئے کہ بھاجپا سے دوستی کا مطلب سیاسی زندگی کا خاتمہ ہے۔

یہ پارٹی کب کسے دھوبی کا کتا بنادے کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔شرد پوار اور ادھو ٹھاکرے اس تکلیف کو آج تک جھیل رہے ہیں۔

نوین پٹانئک،محبوبہ مفتی،ہر وقت بھاجپا کے لیے جان نثار کرنے والی مایا وتی،اکالی دل،جے للیتاآج اپنی پارٹی سمیت سیاسی منظر نامے سے غائب ہیں۔ خود نتیش اور چندربابو نائیڈو بھارتیہ جنتا پارٹی کی سازشوں کا شکار ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کب پی ڈی پی اور جے ڈی یو کے ارکان بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوجائیں اور نائیڈو اور نتیش کو تنہا کرجائیں کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔

مولانا طارق انور نے کہا کہ اگر ان دونوں کو مرکز کی سیاست کرنی ہے اور عزت و احترام و وقار کے ساتھ اپنی شرطوں پر مرکزی سرکار کا حصہ بننا ہے تو کانگریس کی قیادت والے انڈیا سے بہتر کوئی جماعت نہیں ہے۔

 

آفاق عالم نعمانیؔ

ریس سکریٹری: اسلامک پیس فاؤنڈیشن آف انڈیا

رابطہ نمبر:9871716404

9199532112

3 thoughts on “آمریت غرور اور خوف کی سیاست کرنے والوں کی ہوئی ہے ہار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *