پہلا روزہ مبارک

Spread the love

پہلا روزہ مبارک

عمر بھر تجھ پر رہے فیض نبی فضلِ خدا

چھوڑنا مت تو کبھی صدق و وفا کا راستہ

دے رہے ماں باپ ہیں دل سے خوشی میں یہ دعا

ہو مبارک پہلا روزہ تجھ کو بیٹی عاتکہ و نما

’’جس شخص کو اپنی نیکیوں پر خوشی و مسرت ہو اور اپنے گناہوں پر رنج و غم اور ندامت ہو، وہ مومن ہے۔‘‘ (مسند احمد)۔

روزہ فرض ہونے کی عمر سے پہلے ہی بچوں میں رمضان کریم کے روزے رکھنے کا ذوق و شوق پیدا کرنے کے لئے ہمارے اجداد نے ’’روزہ کشائی‘‘ جیسی تقریبات کا انعقاد کرنا شروع کیا تھا۔ وہ بچے کو روزہ رکھواتے اور پھر افطار کے وقت انتہائی دھوم دھام کی جاتی۔ یہی نہیں بلکہ ننھے صائم کو انعامات اور تحائف بھی دیئے جاتے ہیں جس کا انجام یہ ہوتا ہے کہ بچہ ماں سے ضد کرنے لگتا ہے کہ’’امی! سحری میں مجھے بھی اٹھانا، میں بھی روزہ رکھوں گا۔ایسی تقریبات کا انعقاد کرنا شرعا جائز ہے کہ ان سے چھوٹے بچوں کی ہمت افزائی ہوتی ہے دین اور نیکیوں کے بارے میں اس قسم کی تقریبات سے بہت فائدہ ہوتا ہے

الحمد للہ آج بروز سنیچر 07/04/2024 بمطابق 27 رمضان المبارک 1445ھ عاتکہ فاطمہ (بنت حافظ و قاری محمد حسن منظر رضوی صاحب)نے محض سات سال کی عمر میں و نما عظیم (بنت جناب ممتاز عالم صاحب) نے محض آٹھ سال کی عمر میں پہلا روزہ رکھا یہ نیک صفت نیک خوبی کی علامت ہے ابھی روزہ ان بچیوں پر فرض بھی نہیں ہوا ہے

لیکن اس کے باوجود روزے جیسے عظیم فریضے کی ادائیگی کے لیے اپنے آپ کو ابھی سے تیار کرنا یہ ماں باپ کے لیے بڑی سعادت و خوشی کی بات ہے اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ان معصوم بچیوں کے روزے کی برکت سے ان کے والدین کے تمام مقاصد کو پورا کرے اور عاتکہ فاطمہ سلمہا و نما عظیم سلمہاکی عمر میں صحت میں بے پناہ برکتیں عطا فرمائے اور ان بچیوں کو علم نافع کی دولت سے مالا مال فرمائے حسد سے نظر بدسے بچائے,حضرت فاطمةالزہرا رضی اللہ تعالی عنھا کی کنیز بنائے دین کا سپاہی بنائے عالمہ و مبلغہ بنائے۔

آمین یارب العالمین و بجاہ النبی الامین الکریم و صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *