اقبال ہاسٹل پٹنہ کالج میں عام دعوت افطار کا اہتمام
پٹنہ 9 اپریل
اقبال ہاسٹل،پٹنہ کالج میں عام دعوت افطار کا اہتمام سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر نقی احمد جان،اسسٹنٹ پروفیسر،انگریزی،پٹنہ کالج کی نگرانی میں ہاسٹل کے رہائشی طلبہ نے کیا۔
اس موقع پر پٹنہ یونی ورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر گریش کمار چودھری،ڈی ایس ڈبلو پروفیسر انل کمار،پروکٹر پروفیسر رجنیش کمار،رجسٹرار پروفیسر کھگیندر کمار،کنٹرولر آف اگزام ڈاکٹر منوج کمار جیسے اہم ماہر تعلیم ،اپنے روزہ دار طلبہ کی حوصلہ افزائ کے لیۓ موجود تھے۔
ڈاکٹر عبدالباسط حمیدی نے روزے کی روحانی اور جسمانی فضلیت پر روشنی ڈالی۔ڈاکٹر نقی احمد جان نے دعوت افطار اور اس میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کی شرکت کو قوم و ملت کے لیۓ نیک فال بتایا اور اپنے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس دعوت کے اہتمام سے بچوں کی انتظامی صلاحیت کا جوہر نکھر کر سامنے آیا۔
واضع ہو کہ 10 اپریل کو ندوی ہاسٹل میں دعوت افطار کا اہتمام کیا جاۓ گا۔
آج کی دعوت میں پروفیسر ارشاد علی،پروفیسر محمد ناظم،ڈاکٹر سلیم جاوید،ڈاکٹر نوشاد عالم،ڈاکٹر پرکاش وغیرہ اساتذہ نے بھی اپنی شرکت سے ملک کو امن اور بھائ چارے و مساوات کا پیغام دیا۔
نقی احمد جان