دارالعلوم نورالحق چرہ محمدپور میں سالانہ جلسۂ دستارِ فضیلت
دارالعلوم نورالحق چرہ محمدپور میں سالانہ جلسۂ دستارِ فضیلت کی عظیم الشان تقریب 23 فروری کو
ملک کے جید علماء، مشائخ اور شعرائے کرام کی شرکت متوقع عچرہ محمد پور
فیض آباد، ایودھیا(پریس ریلیز)
ملک کی ممتاز دینی “درسگاہ دارالعلوم نورالحق چرہ محمدپور، فیض آباد” میں عظیم الشان سالانہ جلسۂ دستارِ فضیلت، حفظ وقراءت کی پُروقار اور روح پرور تقریب 23فروری 2025 عیسوی بروز اتوار، بعد نماز عشاء پیرطریقت مظہر تجلیات واحدی سہیل ملت حضرت میر سید سہیل میاں واحدی قادری چشتی سجادہ نشین خانقاہ عالیہ واحدیہ طیبیہ بلگرام شریف کی سرپرستی میں منعقد ہوگی۔
یہ عظیم الشان اجلاس وادئ نور کے وسیع و عریض میدان میں سجایا جائے گا، جس میں ملک کے نامور مشائخ، جید علماء کرام اور معروف شعرائے اسلام جلوہ افروز ہوں گے بالخصوص خطیب اہل سنت خلیفہ حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ الحاج قاری سخاوت حسین صاحب رضوی مرادآبادی وناشر مسلک اعلیٰ حضرت ماہر درسیات حضرت علامہ مفتی جلیس احمدقادری رضوی شیخ الادب جامعہ فاروقیہ عزیزالعلوم بھوج پور،مرادآباد خصوصی خطاب کریں گے
جب کہ شاعراسلام شاہ کار ترنم الحاج مناظر حسین صاحب بدایونی و معروف ثناخوانان مصطفیٰ تسلیم و تحسین صاحبان اور واصف شاہ ہدی جناب کامل رضا صاحب فیضی سلطانپوری خصوصی ہدیہ نعت و منقبت پیش کریں گے
بلاشبہ دارالعلوم نورالحق چرہ محمدپور ہمیشہ سے دینی، تدریسی، تحقیقی اور تبلیغی میدان میں اپنی منفرد شناخت قائم رکھے ہوئے ہے۔ اس کے فاضلین نے نہ صرف ملک بلکہ بیرونِ ملک بھی علومِ دینیہ کی خدمت میں اپنا لوہا منوایا ہے۔
دارالعلوم کے اساتذہ کرام، خصوصاً شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مختار الحسن صاحب قبلہ قادری (فاضل بغداد) کی سرپرستی میں علمی و تحقیقی سرگرمیاں مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہیں-چنانچہ اس علمی مرکز کی جانب سے متعدد تحقیقی و علمی کتب عنقریب منصۂ شہود پر آنے والی ہیں
جن کی تدوین و ترتیب حضرت فاضل بغداد کی نگرانی میں انجام دی گئی ہیں ۔ امکان ہے کہ یہ گراں قدر علمی ذخیرہ جلسۂ دستارِ فضیلت کے بابرکت وپر نور موقع پر باقاعدہ رونمائی کے ساتھ پیش کیا جائے گا، جو اہلِ علم و ادب کے لیے کسی انمول تحفے سے کم نہ ہوگا۔دارالعلوم کے صدر المدرسین اور اجلاس کے کنوینر حضرت مولانا مفتی محمد ذیشان رضا مصباحی مرادآبادی نے بتایا کہ جلسہ کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ انہوں نے عاشقانِ علم و دین سے خصوصی گزارش کی ہے کہ وہ اس مبارک موقع پر وادئ نور میں تشریف لا کر علمائے کرام کے بصیرت افروز خطابات سے فیض یاب ہوں، شعرائے اسلام کے روح پرور نعتیہ و منقبتی کلام سے اپنے قلوب و اذہان کو منور ومجلی کریں، اور فارغ التحصیل فضلاء کی دستار بندی کے ایمان افروز مناظر اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کریں۔ دارالعلوم کے صدرشعبہ حفظ وناظمِ اجلاس استاذالقراء والحفاظ حضرتقاری رئیس احمد خان صاحب نے تمام اہلِ سنت و جماعت،علمائے کرام، طلبہ، محبانِ علم، شائقینِ نعت و منقبت اور عاشقانِ مشائخ سے پُرخلوص اپیل کی کہ ہے وہ اس علمی، روحانی اور تاریخی جلسہ دستار بندی میں بھرپور شرکت کر کے اپنی مذہبی و علمی بیداری کا ثبوت پیش کریں۔ مزید برآں دارالعلوم کے جملہ اساتذہ کرام، طلبہ اور جلسہ کے منتظمین کی جانب سے تمام مہمانانِ کرام کو وادئ نور میں پُرتپاک استقبال کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔مذکورہ اطلاع دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف کے ناظم تعلیمات ادیب شہیر حضرت مولانا محمد شمیم احمد صاحب نوری مصباحی نے پریس ریلیز کے ذریعہ دیا-