بانکا میں فروغ اردو سیمینار مشاعرہ عمل گاہ کا انعقاد

Spread the love

بانکا میں فروغ اردو سیمینار مشاعرہ عمل گاہ کا انعقاد ضلع مجسٹریٹ نے افتتاح کیا بانکا

(منہاج عالم )

اردو ڈائرکٹوریٹ ،حکومت بہار کی ہدایت پر ضلع کلکٹر بانکا کی منظوری کے بعد ضلع اردو زبان سیل بانکا کے زیر اہتمام فروغ اردو سیمنار ,مشاعرہ و عمل گاہ کا انعقاد چندر شیکھر سنگھ نگر بھون میں کیا گیا .جس کا افتتاح ضلع مجسٹریٹ جناب انشل کمار نے شمع روشن کر کیا. اس موقع پر ڈی ڈی سی کوشلندر کمار اے ڈی ایم مادھو کمار سنگھ اور اردو زبان سیل انچارج افسر نیرنجن کمار وغیرہ موجود تھے

نظامت کے فرائض ڈاکٹر شاہد رضا جمال ،صدر شعبہ اردو آر ایس کالج تاراپور مونگیر یونیور سیٹی نے بحسن خوبی انجام دئیے

پروگرام کا آغاز ضلع اردو زبان سیل کے انچارج افسر و ملازمین اردوکے ذریعہ مہمان خصوصی و صدر پروگرام ضلع مجسٹریٹ و مہان ذی وقار و مقالہ خواں، نمائندگان اور شعراے کرام حضرات کو شال و گل دستہ پیش کر استقبال کیا گیا

انچارج ضلع اردو زبان سیل شری نرنجن کمار نے ڈاکٹر شاہد رضا جمال کو ان کے بہترین نظامت پر شال و گلدستہ دیکر عزت افزائ کی .تعرفی کلمات میں ڈاکٹر شاہد رضا جمال نے کہا کہ اردو ایک زبان ہی نہیں بلکہ تہزیب ہے اور دنیا کی کم زبانیں ایسی ہیں جو اپنے تہزیب اور ثقافت کو ساتھ لیکر چلتی ہے

انہوں نے اردو کو سرکاری امداد تک محدود نہ کرنے کی بات کہی اور لوگوں سے خاص طور پر طالبات سے اپیل کی کہ اردو کا چلن اپنے گھروں سے عام کریں.صدارتی خطاب میں ضلع مجسٹریٹ انشل کمار نے اردو کو گنگا جمنی تہزیب کی مثال بتاتے ہوئے کہا کہ یہ قومی وراثت ہے اور سبھی زبانوں کی ترقی اور تحفظ ہماری ذمہ داری ہے .انہوں نے کہا کہ اردو زبان کا دائرہ بہت وسیع اور اہم ہے اسے مختصر میں منعقد نہیں کیاجا سکتا ۔

اردو زبان سیل کو بہت قلیل وقت میں ایک دن کا مکمل پروگرام کرنے پر مبارکباد پیش کیا. پرورگررام کے دوسرے سیشن میں اردو زبان کی ترویج واشاعت کے حوالے سے مقالہ پیش کیاگیا جن میں ڈاکٹر شاہد رضا جمال محمد انس اشرفی اور محمد مستقیم نے اپنا مقالہ پیش کیا .نمائندگان کے طور پر ڈاکٹر حبیب مرشدخان سبکدوش اردو ملازم, شازیہ پروین اردو معلمہ, منہاج عالم بیورو چیف روزنامہ تاثیر بھاگلپور نے اردو کے حوالے سے اظہار خیال کیا

ڈاکٹر حبیب مرشد خاں نے کہا کہ جو لوگ اردو کے سپہ سالار، سپاہی،خادم اور محب اردو ہیں،وہ اردو کے پروگرام میں دعو ت کا انتظار نہ کریں جہاں کہیں بھی اردو کی روشنی نظر آئے دوڑ جائیے. اردو کا استعمال اپنے روزانہ کے مامول میں ضرور کریں

اردو کے فروغ کے لیے اردو آبادی کو کو بیدار رہنے اور بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ اس طرح کے لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں بور حوصلہ شکنی سے بچیں ،صرف سرکار کے بھروسے نہیں رہیں،خود بڑھیں

انہوں نے ضلع اردو زبان سیل بانکا کو مختصر وقت میں شاندار پروگرام کرنےپر مبارکباد پیش کیا۔

ڈاکٹر علی امام اردو پر اپنی نظم پیش کی اور آئندہ مزید منظم طریقے سے پروگرام منعقد پر زور دیا۔ اس کے بعد تقریری مقابلہ میں طلبہ و طالبات نے حصہ لیا .جن میں ادیبہ آفرین شگفتہ نہاں خاتون وغیرہ خاص ہیں

تیسرے سیشن میں شاندار مشاعرہ کا انعقادکیا گیا .جس میں شاعر فیض رحمان فیض، جوثر ایاغ ، مظہر مجاھدی، نعیم الدین، جنید رضا، جاوید انور، کاظم اشرفی، اکرام حسین شاد، ڈاکٹر وہاب نے اپنے منتخب کلام سے سامعین کو لطف اندوز کیا. مشاعرہے کی صدارت شاعر جوثر ایاغ نے کیا

پروگرام کا اختتام اردو زبان سیل انچارج نرنجن کمار کے اظہار تشکر سے ہوا پروگرام کو کام یاب بنانے میں سینئر ڈپٹی کلکٹر نرنجن کمار حسنین فاروقی اور تمام ملازمین اردو نے اہم رول ادا کیا

منہاج عالم ۔صحافی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *