رہبر کوچنگ کے ذریعہ انور باری بڑی خدمت انجام دے رہے ہیں
رہبر کوچنگ کے ذریعہ انور باری بڑی خدمت انجام دے رہے ہیں : اشرف فرید
غریب م، خصوصاً سرکاری اسکول کے بچوں کو تعلیم کی زیور سے آراستہ کرنا ہمارا مقصد : انور باری مظفر پور، (وجاہت، بشارت رفیع)
رہبر کوچنگ سنٹر مظفر پور کے ذریعہ جناب انور باری غریب غربہ کے بچوں کو میٹرک اور اس کے بعد کی تعلیم کو جاری و ساری رکھنے کے لئے کوچنگ دینے کا جو عظیم خدمت انجام دے رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔ یہ باتیں پروگرام کے مہمان خصوصی روزنامہ قومی تنظیم کے مدیر اعلی و صدر اردو ایکشن کمیٹی بہار جناب اشرف فرید نے کہی، انہوں نے یہ بھی کہا کہ حضور صلی االلہ تعالٰی علیہ وسلم نے تعلیم کے لئے لوگوں کو بیدار کیا، اس بیداری میں عورتوں کو انہوں نے آگے بڑھایا۔ جناب فرید نے بتایا کہ ہر فرد کے لئے تعلیم ضروری ہے، جو بھی جانتا ہے کہ اگر کوئی تعلیم یافتہ ہیں تو اسے عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ڈاکٹر ابوالکلام صاحب تعلیم کی وجہ سے میزائل مین بن گئے۔
جناب اشرف فرید نے رہبر کوچنگ سنٹر کے پرنسپل انیل کمار اور کوآرڈینیٹر ساجد رحمانی کی تعریف کی۔ انہوں نے اس کے تمام کارکنان کے متعلق کہا کہ آپ لوگ بڑا کام کر رہے ہیں۔ تعلیم کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مسلم فوج جب جنگ جیتتے تو نبی صل اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کہتے اس میں اگر کوئی عالم ہے تو وہ ہمارے لوگوں کو تعلیم دیں۔
تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد مسلم کلب واقع حضرت علی اکیڈمی میں رہبر کوچنگ سنٹر کے زیر اہتمام منعقد ہوا تھا۔ پروگرام کی صدارت جناب ایس ایم اشرف فرید نے کی اور نظامت جناب ایمل ھاشمی مائل نے کیا۔ پروگرام کا انعقاد رہبر کوچنگ کے جناب ساجد رحمانی (کوآرڈینیٹر رہبر کوچنگ سنٹر) نے کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے رہبر کوچنگ اور ان کے مقاصد سے تعارف کرایا اور موجود تمام گارجین سے کہا کہ اپنے بچوں کو ضرور سے ضرور تعلم حاصل کرنے کے لئے بھیجیں۔ پروگرام کی شروعات محمد یوسف کے تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس کے بعد سوفیا و زہرا فردوس نے نعت شریف کی ڈالیاں پیش کیں۔ رہبر کوچنگ کے اسپونسر جناب انور باری صاحب نے کہا کہ تعلیم جو ہے ہمارے قوم کے لئے ضروری ہے اور ہم ان ضرورت مند بچوں کے تعلیم کے لئے کوشاں ہیں جو ضرورت مند ہیں۔ سرکاری اسکول میں جو بچے جاتے ہیں ان کو مدد کی ضرورت ہے اسی کے لئے ہم یہ کوچنگ چلا رہے ہیں۔ میں اکیلے اس سنٹر کو اسپونسر کر فری کوچنگ دیتا ہوں۔ ہر سال جامیہ پالیٹکنک میں اچھی تعداد میں ہمارے بچے کامیاب ہوتے ہیں۔ ہائرر اجوکیش کے لئے ہم اسپونسر بھی دیتے ہیں نوکری دلانے میں بھی ہم ان کی مدد کرتے ہیں۔ ہمارے سینٹر کے تمام لوگ کافی فکر مند ہیں۔ میرا گھر مظفر پور ہے اور میں دبئی میں مقیم ہوں۔ پروگرام سے خطاب کرنے والوں میں ہشام طارق سیکریٹری حضرت علی اکیڈمی، پرنسپل عبدالحئی، پروفیسر عبدالوہاب، ڈاکٹر اعظم رحمانی، قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر و آزاد صحافی محمد رفیع، پروفیسر شہاب الدین، ساجد رحمانی وغیرہ شامل ہیں۔ پروگرام کے آخر میں تقسیم انعامات ہوا،انعامات حاصل کرنے والوں میں درجہ ہشتم سے احمد رضا، شعیب احمد، کفیل الرحمان، زلیخا پروین، محمد نصیرالدین، عاطف رحیم، درجہ نو سے ابو سفیان، طوبیٰ، خدیجہ خاتون، محمد آصف، فیضان رضا، ضیاء الرحمان اس کے ساتھ ہی علی گڑھ و جامعہ ملیہ کے لئے چل رہے بیچ میں سے بیسٹ پرفارمر محمد راشد صدیقی، سید احد حسین، عادل امام، نازیہ فاطمہ، زہرا فردوس، نکہت فاطمہ، معظم حسین، محمد فرقان وغیرہ شامل ہیں۔