مولانا صاحب بن گیے ڈپٹی کمشنر

Spread the love

مولانا صاحب بن گیے ڈپٹی کمشنر

مولانا شاہد رضا خان مصباحی کو ڈپٹی میونسپل کمشنر سمستی پور بناے جانے پر عزیز ملت سربراہ اعلی جامعہ اشرفیہ نے پیش کیا مبارک باد

شہزادہ حافظ ملت حضرت علامہ عبد الحفیظ صاحب دام ظلہ سربراہ اعلی جامعہ اشرفیہ مبارک پور نے مولانا شاہد رضا خان مصباحی کو ڈپٹی میونسپل کمشنر سمستی پور بناے جانے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے مزید دعاؤں سے نوازا ہے

واضح رہے کہ مولانا شاہد رضا مصباحی نے مدرسے کی تعلیم کے بعد جے این یو وغیرہ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی، تقریباً تین سال قبل آئی اے ایس جیسے سخت امتحان میں کام یابی حاصل کرکے فارغین مدارس کوایک پیغام دیا تھا کہ محنت ولگن سے کام کر کے ہم کسی بھی شعبہ کے بلند مقام پر پہنچ سکتے ہیں

حضرت عزیز ملت اس وقت تبلیغی دورے پر بمبئی تشریف لے گیے ہیں

آج بعد فجر حضرت کا فون آیا تو میں نے مولانا شاہد رضا مصباحی کے حوالے سے حضرت کو یہ خبر سنائی ،جس پر انہوں نے دلی مسرت کا اظہار کیا،اور کہا کہ،میری طرف سے مولانا شاہد رضاصاحب کو ہدیہ تبریک پیش کردیں،، دعا ہے کہ اللہ رب العزت، انہیں سلامت رکھے اور ان سے ملک و ملت کی اعلیٰ خدمت لے

آپ کو بتاتا چلوں کہ حضرت مولانا شاہد رضا خان مصباحی (ساکن گیا، بہار) جنہوں نے ازہر ہند الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور سے عالمیت اور فضیلت کی دینی تعلیم حاصل کرنے کے بعد جے این یو سے اعلیٰ عصری تعلیم حاصل کی۔

قریب دو سال قبل آئی اے ایس جیسا سخت امتحان پاس کیا آج الحمد للّٰه بطور ڈپٹی میونسپل کمشنر سمستی پور نگر نگم ان کی تقرری ہو چکی ہے،انہوں نے آج سے اپنی ذمہ داری سنبھال لی ہے یہ خبر جہاں بھارت کی پوری مسلم کمیونٹی کے لیے خوش آئند ہے وہیں مدارس میں زیر تعلیم اور مدارس سے نکل کر یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے باعث تقلید اور حوصلہ بخش ہے۔

شاہد بھائی کی یہ عظیم کام یابی ہمیں پیغام دیتی ہے کہ لگن، تسلسل،محنت اور صبر کے ساتھ انسان بڑے سے بڑے خواب پورے کر سکتا ہے۔

ہم صمیم قلب سے مولانا شاہد رضا خان مصباحی صاحب کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ مالک انہیں سلامت رکھے۔

نورالہدی مصباحی گورکھ پور ی

رکن مجلسِ شوریٰ جامعہ اشرفیہ مبارک پور

خصوصی نامہ نگار روز نامہ راشٹریہ سہارا گورکھ پور ایڈیشن

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *