رام باغ ملٹی پلکس کا چیئرمین سنی وقف بورڈ نے کیا افتتاح

Spread the love

رام باغ ملٹی پلکس کا چیئرمین سنی وقف بورڈ نے کیا افتتاح

مظفر پور، 26/ جولائی (وجاہت، بشارت رفیع)

قومی اساتذہ تنظیم کی صوبائی مجلس عاملہ کے معزز رکن جناب نسیم اختر کو مظفر پور کے رام باغ میں واقع حاجی خدا بخش ملٹی پرپس کمپلیکس کی مشاورتی کمیٹی کا ممبر نامزد کیا گیا ہے

جناب نسیم اختر مختلف تنظیموں اور تحریکوں سے وابستگی کے ساتھ ساتھ علمی، سماجی اور اور قومی معاملوں میں متحرک نظر آتے ہیں

ان کی نامزدگی کی خبر ملتے ہی قومی اساتذہ تنظیم کے کنوینر جناب محمد رفیع نے کہا کہ جناب نسیم اختر کو حاجی خدا بخش ملٹی پرپس کمپلیکس کی مشاورتی کمیٹی کا ممبر نامزد کیا جانا ایک بہت ہی خوش آئند اور قابل استقبال قدم ہے

اس کے لیے ہم نسیم اختر صاحب کے ساتھ ساتھ مقامی کمیٹی کے اراکین اور بہار اسٹیٹ سنی وقت بورڈ کے چیئرمین جناب ارشاد اللہ صاحب کی دور اندیشی کی ستائش کرتے ہیں اور انہیں مبارک باد پیش کرتے ہیں

ان کی نامزدگی سے یہ یقینا کثیر المقاصد عمارت کا ایمان داری کے ساتھ قوم و ملت کی فلاح کے لیے استعمال کیا جا سکے گا

وہی قومی اساتذہ تنظیم کے سیکرٹری جناب محمد تاج الدین نے موصوف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حاجی خدا بخش وقف اسٹیٹ ضلع مظفرپور کا ایک منظم اور اور عظیم وقف اسٹیٹ ہے

جہاں حکومت بہار نے اقلیتی طبقہ کی فلاح و بہبود کے لیے ایک G+3 کثیر المقاصد عمارت کی تعمیر کرائی ہے جس میں شادی ہال، دفاتر، کانفرنس ہال، اور رہائشی تعلیمی ادارہ کے لیے جگہیں مختص کی گئی ہیں

اور اس کے منظم اور ایمان دارانہ استعمال کے لیے ایک پانچ رکنی مشاورتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے

جس میں جناب نسیم اختر صاحب کو بھی شامل کیا گیا ہے یہ ایک بہترین فیصلہ ہے اور اس کے اچھے نتائج آنے والے دنوں میں دیکھنے کو ملیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *