سہلاؤ شریف میں 155 واں عرس بخاری و سالانہ جلسۂ دستار فضیلت 5 مارچ کو
سہلاؤ شریف میں 155 واں عرس بخاری وسالانہ جلسۂ دستار فضیلت 5 مارچ کو
امین ملت حضرت پروفیسر سید محمدامین میاں قادری مدظلہ العالی کی خصوصی آمد
باڑمیر،راجستھان (پریس ریلیز)
مغربی راجستھان کی عظیم وممتاز اور علاقۂ تھار کی مرکزی دینی درس گاہ دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤشریف کاسالانہ جلسۂ دستار فضیلت ، حفظ وقراءت وتقریب ختم بخاری شریف اور قطب تھار حضرت پیرسیدحاجی عالی شاہ بخاری علیہ الرحمہ کا 155 واں/حضرت پیر سیدعلاؤالدین شاہ بخاری کا 51 واں اور بانئِ دارالعلوم انوارمصطفیٰ حضرت پیرسیدکبیر احمدشاہ بخاری نوراللہ مرقدہ کا 9) واں عرس بخاری 12 شعبان المعظم 1444ھ/05 مارچ 2023ء بروز: اتوار[دوشنبہ کی رات] دارالعلوم کے مہتمم وشیخ الحدیث اور خانقاہ عالیہ بخاریہ سہلاؤ شریف کے صاحب سجادہ خلیفۂ حضور امین ملت نور العلما پیرطریقت حضرت علامہ الحاج سیدنور اللہ شاہ بخاری مدظلہ العالی کی قیادت میں [شرعی مراسم کی پابندی کےساتھ] انتہائی عقیدت واحترام اور شان وشوکت کے ساتھ منایا جائے گا
جس میں سرپرست ادارہ واجلاس سرمایۂ اہلسنت تاج المشائخ تاجدارمارہرہ شیخ طریقت امین ملت حضرت پروفیسرسیدمحمدامین میاں صاحب قادری برکاتی سجادہ نشین خانقاہ عالیہ قادریہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ کی خصوصی آمد ہوگی
خصوصی خطاب جانشین مفتئ اعظم راجستھان حضرت علامہ مفتی شیرمحمدخان صاحب قبلہ رضوی شیخ الحدیث دارالعلوم اسحاقیہ جودھپور و شہزادۂ حضور فقیہ ملت حضرت علامہ مفتی ابرار احمد صاحب امجدی،مرکزتربیت افتاء اوجھاگنج،بستی،یوپی کریں گے
مذرکورہ عرس وجلسہ کی تقریبات میں ملک کے مایہ ناز علما وشعرا اور ارباب علم وفن خصوصیت کےساتھ شرکت کریں گے
پروگرام کی تفصیل کچھ اس طرح ہے
بعدنمازفجر:اجتماعی قرآن خوانی ودعا
بعدنمازظہر:ختم بخاری شریف[بزبان فیض ترجمان:جانشین حضور مفتی اعظم راجستھان حضرت مفتی شیر محمدصاحب قبلہ رضوی]
بعدنمازعصر:چادرپوشی وگل پاشی وقل شریف[احاطۂ درگاہ شریف]
بعدنمازمغرب:دارالعلوم وشاخہائے دارالعلوم کے طلبہ کا دینی، علمی، اصلاحی و ثقافتی پروگرام –
بعدنمازعشاء:تقاریر وتاثرات علماءکرام ومشائخ ذوی الاحترام،بعدہ رسم دستاربندی، صلوة وسلام ودعا پر اختتام
عرس بخاری وجلسۂ دستار فضیلت کی جملہ تقریبات میں انتظامیہ کمیٹی درگاہ حضرت پیر سید حاجی عالی شاہ بخاری، محبان جہانیاں کمیٹی اور دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف کے جملہ اراکین ومنتظمین نے عوام اہل سنت سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے
رپورٹ:محمدشمیم احمدنوری مصباحی
خادم:دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف،باڑمیر(راجستھان)
Pingback: سہلاؤشریف سے سید غلام محمد شاہ بخاری سمیت عازمین حرمین طیبین کا قافلہ حج بیت اللہ کے لیے ہوا روانہ ⋆