دینی مدارس کے طلبہ محنت لگن سے کام کریں تو ہر میدان جیت سکتے ہیں
دینی مدارس کے طلبہ محنت لگن سے کام کریں تو ہر میدان جیت سکتے ہیں : شاہدرضا مصباحی
مبارک پور، 1 1 دسمبر ( پریس ریلیز) ہر سال کی طرح امسال بھی شہزادہ اعلی حضرت علامہ مصطفیٰ رضا خان علیہ الرحمہ کی یاد میں طلبہ جماعت سابعہ 2022 جامعہ اشرفیہ مبارک پور کی جانب سے، جامعہ اشرفیہ میں جشن یوم مفتی اعظم ہند کا پروگرام گزشتہ شب بعد نماز عشا بڑے ہی عظیم الشان طریقے سے منایا گیا
جس کی سر پرستی شہزادہ حافظ ملت علامہ عبد الحفیظ صاحب دامت برکاتہم العالیہ، سر براہ اعلی جامعہ اشرفیہ مبارک پور نے فرمائی، صدارت خیر الاذكيا علامہ محمد احمد مصباحی صاحب، ناظم تعلیمات جامعہ اشرفیه مبارک پور نے، اور قیادت مفتی بدر عالم مصباحی ، پرنسپل جامعہ اشرفیہ مبارک پور اور نظامت مفتی زاہد علی سلامی نے کی
پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا، بعدہ منقبت حضور مفتی اعظم ہند علیہ الرحمہ پڑھی گئی، پھر مسابقہ میں حصہ لینے والے طلبہ نے اپنے اپنے عنوانات پر عربی، اردو اور انگریزی میں خطاب کیا
پھر مہمان خصوصی مولانا حیدر رضا مصباحی گولڈ میڈلسٹ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے عصر حاضر میں الحاد کا بڑھتا ہوا رجحان اور اس کا سدباب کے موضوع پر علمی و عقلی دلائل سے لبریز خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ اسلام مخالف سازشیں ہر چہار جانب سے رچی جارہی ہیں مگر یہ سچ ہے کہ اسلام اپنی حقانیت کی بنیاد پر پوری دنیا میں چمک رہا ہے اسلام جیسا انصاف پسند اور پاکیزہ مذہب لاکھ مخالفتوں کے باوجود مزید نکھرتا گیا ہے۔
خصوصی خطاب مہمان خصوصی مولانا محمد شاہد رضا خان مصباحی آئی اے ایس ڈپٹی کمشنر نگر نگم سمستی پور نے اپنے مقررہ عنوان حکومتی سطح پر طلبہ مدارس کی حصہ داری کے امکانات پر مدلل و مفصل خطاب کیا۔
انہوں نے یہ کہا کہ مدارس کا نظام تعلیم سب سے مضبوط نظام تعلیم ہوتا ہے، اس میں اگر کوئی محنت کر کے آگے بڑھنے کی کوشش کرے تو دنیا کی کوئی طاقت اسے نہیں روک سکتی۔ انہوں مزید کہا کہ آپ پہلے ہی پلان بنا لیں کہ ہمیں آگے کیا کرنا ہے اور کیا بنا ہے پھر اسی نہج پر پوری توانائی کے ساتھ منزل کی تلاش میں لگ جائیں، چند سال کی محنت لگن کے بعد کام یابی قدم چومے گی، انہوں نے مزید کہا کہ منطق ا وفلسفہ سے بھی ذہن و فکر کو کشادگی حاصل ہوتی ہے ہے
انہوں نے اخیر میں کہا کہ جب علما اعلی عہدوں پر جب فائز ہوں گے تو انصاف اور ایمان داری سے کام کریں گے،
ڈاکٹر محمد افضل مصباحی پروفیسر بی ایچ یو بنارس نے دقیقا نہ انداز میں طلبا کے سامنے جذباتیت اور اپنائیت کے کے احساس کے ساتھ اپنے خطاب کا آغاز کیا ۔ ڈاکٹر مصباحی صاحب نے بچوں کو ان کے مستقبل کے بارے میں سنجیدہ اقدامات کرنے کی گزارش کی اور اپنے دینی اور عصری تعلیمی تجربے کی روشنی میں بتایا کہ ایک مدرسہ کا طالب علم صرف کسی مسجد کا امام یا کسی مدرسے یا مکتب کا مدرس نہیں ہے بلکہ وہ و چاہے تو بڑے سے بڑا صحافی بن سکتا ہے بڑا ڈاکٹراور انجینئر بن سکتا ہے
کسی یونیورسٹی کا پروفیسر بن سکتا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ مدارس کا نظام تعلیم سب سے مضبوط نظام تعلیم ہوتا ہے خاص طور پہ جامعہ اشرفیہ کا جو نظام تعلیم ہے وہ طلبہ کے لیے ہر محاذ پر معاون و مددگار ہے
انہوں نے طلبا کو پڑھنے کے ساتھ ساتھ لکھنے کی مشق پر بھی کافی زور دیا، پھر اول دوم اور سوم پوزیشن لانے والے مقالہ نگار و خطاب کرنے والے طلبہ کے مابین تقسیم انعامات عزیز ملت دام ظلہ کے مبارک ہاتھوں پیش کیا گیا ، ساتھ ساتھ نصف درجن مہمانوں کی خدمت میں شال پیش کرتے ہوئے استقبال کیا گیا، ترانہ اشرفیہ، ہدیہ تشکر، قصیدہ بردہ شریف کے ساتھ صلاۃ وسلام پھر عزیز ملت کے ناصحانہ کلمات اور دعا پر پروگرام کا انتقام ہوا ۔
پروگرام میں مفتی عبد الحق خان رضوی مصباحی، مولانا مسعود احمد برکاتی، مولانا صدر الوری قادری مصباحی، مولانا محمد نعیم الدین عزیزی ، مولانا حسیب اختر مصباحی ، مولانا ناظم علی مصباحی مفتی توفیق احسن برکاتی ، مولانا غلام دستگیر مصباحی ، مولانا محمد قاسم مصباحی ، مولانا محمد جنید مصباحی ، مولانا ازہر الاسلام مصباحی نورالہدی مصباحی گورکھ پوری ،مولانا محمد اسلم مصباحی ،مولانا کا تب مشرف مصباحی ،سمیت دیگر اساتذہ اشرفیہ و قرب وجوار کے علما وائمہ مساجد و عوام موجود تھے۔
Pingback: آسمان آپ کا منتظر ہے کمند ڈال ⋆ اردو دنیا فیاض احمدبرکاتی مصباحی