ڈرائنگ مقابلہ میں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کی گئی
ڈرائنگ مقابلہ میں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کی گئی
چہرا کلاں (پریس ریلیز) آج مؤرخہ ١/مارچ ٢٠٢٣ء بروز بدھ مدرسہ اسلامیہ چہرا کلاں ویشالی میں تعلیم نو بالغان پروگرام کے تحت تقریب اسناد منعقد کی گئی ، جس میں ڈرائنگ مقابلہ میں شریک طلبہ وطالبات کو اسناد دیکر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی
اس موقع سے خطاب کرتے ہوئے فیسلیٹیٹر مکرمی جناب محمد احسان صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا ، ہمیں اسناد کا تحفہ دیکر خوشی ہورہی ہے کہ بچوں نے اس مقابلہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مقابلہ جیتنے کے لیے پوری محنت صرف کی ایک سے بڑھ کر ایک ڈرائنگ پیش کرکے ہم لوگوں کے دلوں کو خوش کردیا
اس سے پتہ چلتا ہے کہ مدارس کے بچوں میں کافی تخلیقی صلاحیت موجود ہے ، بس انہیں صحیح رہنمائی کرنے والا مل جائے تو مقابلہ کے کئ میدان میں مدارس کے بچے کسی سے پیچھے نہیں رہیں گے، میں بچوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ اپنی محنت کو اسی طرح پروان چڑھائیں ایک نہ ایک دن آپ ضرور ایک اچھے ڈرائنگ مین کی صورت میں ابھر کر سامنے آئیں گے اوراپنا اور اپنے اساتذہ و مدرسہ کا نام روشن کرنے میں کام یاب ہوں گے ۔
یہ مقابلہ کوئی آخری مقابلہ نہیں تھا بلکہ یہ آغاز ہے اور آئندہ پھر اسی طرح مقابلے منعقد کئے جاتے رہیں گے اس لیے جو بچے پوزیشن نہیں حاصل کرسکے ہیں وہ مایوس نہ ہو بلکہ وہ اپنی محنت اسی طرح جاری رکھیں اور خوب سے خوب تر کرنے کی جدو جہد کرتے رہیں
اگر ایسا کرتے ہیں تو آج نہیں تو کل آپ پوزیشن حاصل کرنے والے ہوں گے ۔ صدر مدرس مفتی توقیر عالم قاسمی نے فیسلیٹیٹرجناب احسان صاحب کا شکریہ ادا کیا ۔
اور اپنے اساتذہ کرام کی محنتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر اساتذہ کرام اسی طرح اپنے بچوں پر توجہ دیتے رہیں اور ان کی خوابیدہ صلاحیتوں کو پروان چڑھاتے رہیں تو مقابلہ کا میدان ان کے لیے فتح کرنا آسان ہوگا۔
اس موقع پر نوڈل ٹیچر ماسٹر محمد شمیم الہدیٰ، ماسٹر محمد آصف الدین،دیگر اساتذہ کرام ماسٹر افضل رضا،قاری احمد حسین ، مولانا رحمت حسین امام و خطیب جامع مسجد چہرا کلاں، مولانا محمد نظر الہدیٰ قاسمی وسیاسی و سماجی کارکن جناب ریاض الدین صاحب وغیرہ موجود تھے