ہندوستان مساجد میں خواتین اسلام کی واپسی

Spread the love

ہندوستان مساجد میں خواتین اسلام کی واپسی

سمیع اللہ خان

بالآخر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے مساجد میں عورتوں کے داخلے کی اجازت دے دی ہے، بورڈ کی طرف سے جاری اس بیان میں واضح طورپر لکھا ہوا ہے کہ

پرسنل لا بورڈ مسلم خواتین کے مساجد میں داخل ہونے اور نماز یا باجماعت نماز پڑھنے پر کوئی ممانعت نہیں ہے، بورڈ مسلم کمیونٹی سے بھی اپیل کرتا ہے کہ جہاں بھی نئی مساجد تعمیر کی جائیں وہاں خواتین کے لیے مناسب جگہ بنانے کے اس مسئلے کو ذہن میں رکھا جائے۔

بورڈ کی طرف سے جاری یہ بیان یقینی طور پر صدرِ بورڈ حضرت مولانا رابع حسنی ندوی صاحب ، مشہور فقیہ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، مولانا ارشد مدنی، مولانا سجاد نعمانی سمیت ہندوستان کے تقریباﹰ تمام ہی چوٹی کے علما کا موقف ہے

یہ کام بہت پہلے ہوجانا چاہیے تھا خیر اس معاملے میں بھی سرکاری مداخلت کے بڑھتے ہوئے دباؤ میں بہت زیادہ دیر آید ہی سہی

کارِ خیر آید جب یوگی سرکار نے مدارس کا سرکاری سروے کرانے کا فیصلہ کیا تب جا کر دینی مدارس کے نظام کو عصری تعلیم سے مربوط کرنے کا معاملہ بھی ابھی کچھ دنوں پہلے حل ہوا، اور مدارس کے ذمہ داروں نے نظامِ مدارس کو عصری بورڈز کےساتھ مربوط کرنے کا ارادہ کیا

حالاں کہ دوراندیش علماے کرام دہائیوں پہلے سے اس بابت ذمہ دارانِ مدارس کو سمجھانے کی کوششیں کررہےتھے

مدارس کے بعد ادھر کچھ عرصے سے مساجد میں عورتوں کے داخلے کی ممانعت پر بھارتی عدلیہ اور سرکار کےذریعے کوئی مداخلت کروانے کی کوششیں اسلام دشمن طاقتوں کے ذریعے سَنگھی ایوانوں میں جاری تھیں، ضروری تھا کہ یہ مسئلہ شریعت کی چھاؤں میں مسلم ذمہ داران کےذریعے حل کرلیا جائے

امید ہےکہ اب مساجد میں عورتوں کے داخلے کے معاملے پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی طرف سے واضح رائے آجانے کےبعد کم از کم یہ معاملہ سَنگھی سرکار کے حکم نامے کےبغیر حل ہو جائے گا

ہندوستان کی تمام مسجدوں کے ذمہ داران کو چاہیے کہ وہ مسلمانوں کے متحدہ بورڈ کی ان ہدایات کو سنجیدگی سے لے اور اپنی اپنی مسجدوں میں خواتینِ اسلام کے لیے انتظامات کر کے انہیں مساجد میں باجماعت نماز ادا کرنے کا موقع دیں

مساجد میں خواتینِ اسلام کے لیے مستقل دروازے کھولے جائیں اور ہماری ماؤں بہنوں کو مساجد میں باوقار داخلہ دیا جائے

اللہ تعالٰی ملّی تنظیموں کے قائدین کو ایمانی فراست عطا فرمائے

ksamikhann@gmail.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *