سہ ماہی عرفان رضا مرادآباد کا تازہ ترین شمارہ منظر عام پر

Spread the love

سہ ماہی عرفان رضا مرادآباد کا تازہ ترین شمارہ منظر عام پر

معزز قارئین!

سلام وتحیت

امید قوی ہے کہ آپ سبھی خیروعافیت سے ہوں گے۔

بزم صحافت میں ایک بار پھر آپ سبھوں کا خیر مقدم ۔ آپ کا محبوب اور ہردل عزیز سہ ماہی رسالہ عرفان رضا مرادآباد کا تازہ ترین چھٹا شمارہ [جولائی،اگست،ستمبر2022ء] اپنے تمام تر رعنائیوں ،ظاہری وباطنی جلوہ سامانیوں اور آپ کے حسب ذوق ہر کالم کے تحت دل چسپ اور گراں قدر مضامین کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔

ہماری متحرک وفعال ٹیم نے گذشتہ شماروں کی طرح اس شمارہ کو بھی ہر جہت سے حسن ظاہری وباطنی سے آراستہ وپیراستہ کرنے کی سعی بلیغ فرمائی ہے۔ہماری ٹیم اس میں کہاں تک کام یاب ہے یہ فیصلہ قارئین باتمکین کے حوالے۔

اعتذار

کچھ وجوہات کے سبب رسالہ قدرے تاخیر سے شائع ہو رہا ہے،یقینا اس سے رسالہ کے قارئین کو انتظار کی مشقت برداشت کرنی پڑی جس پر ہم نادم و شرمندہ ہیں۔خیر دیر سہی حاضر ہے، امید ہے کہ آپ اس تاخیر کو دام. عفو میں جگہ دیں گے۔

اپیل

اخیر میں آپ سے المتاس ہے کہ رسالہ پیش خدمت ہے، اسے اپنے اپنے مطالعاتی میز کی زینت بنائیں، اپنے ذوق کو تسکین دے کر اپنے حوصلہ بخش کلمات،مفید آراء اور نیک مشوروں سے نوازیں۔

نوٹ:- اپنے اپنے حلقہ احباب میں اسے زیادہ سے زیادہ ارسال فرماکر ممنون فرمائیں۔

خیر خواہ

محمد نفیس القادری امجدی غفرلہ

وٹیم سہ ماہی عرفان رضا مرادآباد۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *