حضرت امیر شریعت کو عبدالسلام انصاری نے دی مبارک باد

Spread the love

حضرت امیر شریعت کو عبدالسلام انصاری نے دی مبارک باد

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا سیکریٹری منتخب ہونے پر محمد رفیع و صبغت اللہ رحمانی نے بھی دی مبارک باد

پٹنہ، 6/ جون، امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ میں بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے چیئرمین جناب عبدالسلام انصاری نے حضرت امیر شریعت بہار، اڑیسہ و جھاڑکھنڈ مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب کو آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سیکریٹری منتخب ہونے پر پھولوں کا گل دستہ پیش کر مبارک باد دی اور ساتھ ہی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کے آپ کے فکر و عمل اور اولوالعزمی سے بورڈ کو کافی تقویت ملے گی۔

حضرت امیر شریعت نے فرمایا کہ مجھے جو ذمہ داری ملی ہے اس کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے آپ سبھوں کی دعا کی ضرورت ہے اور ساتھ ہی آپ کے عملی تعاون کی بھی ضرورت ہے اگر آپ کا تعاون رہا تو ان شاءاللہ اس عہدے کے جو تقاضے ہیں ان کو ہم کام یابی کے ساتھ پورا کر سکیں گے۔

اس موقع پر آزاد صحافی و ریاستیکنوینر قومی اساتذہ تنظیم بہار جناب محمد رفیع نے بھی پھولوں کا گلدستہ پیش کر امیر شریعت کو مبارک باد دی۔

وہیں جناب صبغت اللہ رحمانی اس حسین موقع کے گواہ بنے۔ حضرت امیر شریعت آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سیکریٹری منتخب ہونے پر پہلی مرتبہ پٹنہ پہنچے تھے۔ تعلیم سے جڑے کئی اہم مسائل پر جناب چیئرمین صاحب و حضرت امیر شریعت کی گفتگو ہوئی۔

دراصل مسلمانوں کی تعلیمی و ملی مسائل کو لے کر حضرت امیر شریعت کافی فکرمند ہیں۔

اس موقع پر آزاد صحافی محمد رفیع سے حضرت نے فرمایا کہ کام بہت ہے اور ہمیں ان کاموں کو پورا کرنے کے لیے آپ لوگوں کے عملی تعاون کی ضرورت ہے۔

Leave a reply

  • Default Comments (0)
  • Facebook Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *