عازمین حج کے استقبال کے لیے جنگی پیمانے پر تیاریاں
عازمین حج کے استقبال کے لیے جنگی پیمانے پر تیاریاں
مکہ مکرمہ (ایجنسی) سعودی ریلویز نے اس سال حج سیزن 1444 ہجری میں ضیوف الرحمن کو آسانی کے ساتھ پہنچانے کے لیے الحرمین ایکسپریس، ٹرین اور المشاعر المقدسہ ٹرین کی تیاری کا اعلان کر دیا۔
سعودی ریلویز نے الحرمین ایکسپریس ٹرین پر ہموار نقل و حرکت کے ذریعے حجاج کے تجربے کو بہتر بنانے میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔ سعودی ریلویز نے بتایا کہ الحرمین ایکسپریس کو دنیا کی دس تیز ترین ٹرینوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ یہ ٹرین مسجد حرام اور مسجد نبوی کو آپس میں جوڑتی ہے۔
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ساتھ جدہ پر بھی اسٹاپ کرتی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ المشاعر ٹرین کی تیاری میں استعمال حفاظتی اور اعلیٰ ترین معیارات کو استعمال کیا گیا ہے۔ اس ٹرین کی جانچ مکمل کر لی گئی ہے تاکہ ذوالحج کے ساتویں دن سے شروع ہونے والے اس کے آپریشن کو بہتر طور پر بروئے کار لایا جا سکے۔
اس کا یہ آپریشن ایام تشریق کے اختتام یعنی ۱۳ رز والج تک جاری رہے گا۔ توقع ہے کہ مقدس مقامات کی ٹرین دو ہزار سے زائد سفر کرے گی۔ عرفات، مزدلفہ سمیت یہ ٹرین ۹ / اسٹیشنوں کے در میان ضیوف الرحمن کی منتقلی کا کام انجام دے گی۔ اس آپریشن میں ۷ ارٹرینیں حصہ لیں گی
ان کے قیام کے لیے ساڑھے چار لاکھ ہوٹل تیار
مکہ مکرمہ میں بیت اللہ شریف کے زائرین کے لیے رہائش گاہوں کا بھر پور انتظام کیا جاتا ہے۔ اس سال بھی حج کے لیے آنے والوں کا بھر پور استقبال شروع کر دیا گیا ہے۔ مکہ مکرمہ میں عازمین کے استقبال کے لیے ہوٹلوں4. 4 لاکھ کمرے تیار ہیں۔ اس تناظر میں سعودی عرب کے مقدس دار الحکومت مکہ مکرمہ کے سرکاری ترجمان اسامہ الزیتونی نے بتایا کہ بلدیہ نے درخواستوں کی وصولی اور جانچ کے کاموں کو انجام دینے کے لیے منظور شدہ انجینئر نگ دفاتر کے ذریعے مطلوبہ اجازت نامے جاری کیے ہیں۔ اجازت نامے جاری کرنے سے قبل تمام شرائط پوری کرنے اور مطلوبہ سہولتیں فراہم کیے جانے کی یقین دہانی حاصل کی گئی ہے۔
الزیتونی نے کہا کہ کمیٹی اس وقت بھی ان عمارتوں کی نگرانی کے مرحلے میں ہے۔ تمام عمارتوں سے گزرنے اور ان کی مسلسل جانچ کے لیے کئی فیلڈ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ مطلوبہ عمارتوں کی دستیابی کے تسلسل کو یقینی بنایا جارا ہے۔ ان عمارتوں میں تمام ضروریات اور سہولیات کے سیزن کے اختتام تک دستیابی کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حجاج ہاؤسنگ کمیٹی انتظامی ضوابط کے مطابق حجاج کے لیے رہائش کے پرمٹ جاری کرنے کی ذمہ دار ہے۔ اس کا مقصد بیت اللہ شریف کے زائرین کو محفوظ صحت مند اور مناسب رہائش فراہم کرنا ہے