رانچی فساد کے متاثرین سے ملاقات

Spread the love

تنظیم کے وفد نے کیا رانچی فساد کے متاثرین سے ملاقات

شہر آہن جمشید پور کے علماے کرام، مبلغین، دانشوران اور عمائدین کی قیادت کرنے والی جماعت

تنظیم اھل سنت کے ایک وفد نے کل

کو رانچی کا دورہ کیا اور گستاخی کرنے والی نوبور ملعونہ کے خلاف پر امن مظاہرہ کرتے ہوئے پولس کی گولی سے جام شھادت پینے والے مدثر شھید اور ساحل شھید رحمة الله عليهما کے اھل خانہ سے ملاقات کرکے علما و عوام جمشیدپور کی طرف سے تعزیت پیش کرتے ہوئے انتہائی رنج غم اور مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کے گھر والوں کی ناموسِ رسالت ﷺ کے لیے اپنی اولاد کی شھادت پر صبرو تحمل کےساتھ ظالموں کا قانونی اور آئینی مقابلہ کرنے پر حوصلہ افزائی کی اور خراج تحسین پیش کیا اور ہر طرح کی قانونی اور مالی امداد کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

تنظیم اہل سنت کے وفد نے شہدائے ناموس رسالتﷺ کے اہل خانہ کو ایک ایک لاکھ روپے بطور خدمت پیش کیا اور مدثر شہید کی قبر پر حاضری دے کر فاتحہ بھی پڑھی اور قبرستان کے ایک ذمہ دار کو شھید کی قبر کے سامنے کتبہ لگانے کے لیے بھی کہا۔

رانچی میں فائرنگ کے دوران زخمی ہونے والے افراد سے ملاقات کی کوشش کی گئی مگر رمس ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کے پاس پولیس کے سخت پہرے کی وجہ ارادہ بدل دیا گیا۔

( خیال رہے ندیم جس کے کاندھے کے پاس گولی لگی ہے اس کی حالت نازک ہے، گھر والوں کی مالی حالت بھی اچھی نہیں ہے اور ہیمنت سرکار کا رویہ بی جے پی کی ظالم حکومتوں سے بھی بدتر ھے )

اس لیے عنقریب تنظیم کا ایک وفد پھر رانچی کا دورہ کرکے زخمیوں کی امداد کی کوشش کرے گا۔ ان شاءاللہ

اس وفد میں راقم الحروف کے علاوہ حضرت مولانا مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری صاحب مصباحی، حضرت مولانا پیر برھان الہدی صاحب نوری، حضرت مولانا ہارون رشید صاحب نقشبندی تھے ارو حضرت مولانا شعیب رضوی خاص طور پر شامل رہے۔

محمد شمشاد القادری سعدی

تنظیم اھل سنت وجماعت جمشیدپور، جھارکھنڈ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *