مولانا محمد ہاشم برکاتی اعلیٰ دینی وعصری تعلیم کے حصول کے لیے جامعہ ازہر مصر کے لیے روانہ

Spread the love

مولانا محمد ہاشم برکاتی اعلیٰ دینی وعصری تعلیم کے حصول کے لیے جامعہ ازہر مصر کے لیے روانہ

دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف کے اساتذہ وطلبہ نے گلپوشی مبارک باد دے کر الوداعیہ دیا

سہلاؤشریف/باڑمیر
24 مئی 2024 عیسوی بروز چہارشنبہ دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف سے متوسطات تک تعلیم وتربیت یافتہ و خانقاہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ کے زیرادارت ونگرانی چلنے والے ادارہ “جامعہ احسن البرکات” سے اعلیٰ پوزیشن سے مروجہ درس نظامی کی تکمیل وسند و دستار یافتہ عزیزالقدر مولانا محمد ہاشم رضا برکاتی احسنی [ساکن : پاندھی کاپار،تحصیل:رامسر،ضلع:باڑمیر] کے مزید اعلیٰ دینی وعصری علوم کی تحصیل کی غرض سے عالَم اسلام کی عظیم وقدیم یونیورسٹی “جامعہ ازہر قاہرہ مصر” جانے کے موقع پر نور العلما پیرطریقت حضرت علامہ الحاج سیدنوراللہ شاہ بخاری مہتمم وشیخ الحدیث دارالعلوم انوار مصطفیٰ /سجادہ نشین:خانقاہ عالیہ بخاریہ سہلاؤ شریف کی ایماء وتحریک پر دارالعلوم کے اساتذہ و طلبہ نے ایک مختصر الوداعیہ پروگرام رکھا


پروگرام کی شروعات حضرت حافظ وقاری محمدفیروز صاحب رضوی مدرس:شعبۂ حفظ وقراءت کے ذریعہ تلاوت کلام اللہ سے ہوئی،بعدہ معروف ثنا خواں حضرت مولانا قاری محمد جاوید صاحب سکندری برکاتی مدرس:شعبۂ قراءت دارالعلوم ھٰذا نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں نعت رسول مقبول ﷺ کی شکل میں عمدہ واحسن انداز میں خراج عقیدت پیش کیا-
پھردارالعلوم کے ناظم تعلیمات حضرت مولانا محمد شمیم احمد نوری مصباحی نے علم وعلماء کی اہمیت وفضیلت پر بالاختصار خطاب کرتے ہوئے مولانا محمدہاشم رضابرکاتی کے تحصیل علوم کے لیے جامعہ ازہر مصر تشریف لے جانے پر دارالعلوم کے ذمہ داران،اساتذہ وطلبہ کی طرف سے انہیں اور ان کے والدین، اساتذہ وبرادران کومبارکباد پیش کرنے کے ساتھ دعاؤں سے نوازا-
بعدہ نورالعلماء شیخ طریقت حضرت علامہ الحاج سید نوراللہ شاہ بخاری مدظلہ العالی کی طرف سے ان کے برادرصغیر مجذوب صفت حضرت سیدداون شاہ بخاری اور ان کے شہزادۂ والاتبار سید مہر علی شاہ بخاری اور دارالعلوم کے اساتذہ نے مولانا ہاشم رضا برکاتی کی گل پوشی ومبارکباد پیش کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی-
آخر میں اکثر شرکائے محفل بشمول مولانا ہاشم رضا برکاتی درگاہ قطب تھار حضرت پیرسید حاجی عالی شاہ بخاری اور اس درگاہ میں آرام فرما دیگر بزرگوں کی بارگاہوں میں حاضر ہوکر اجتماعی صلوٰة وسلام وفاتحہ خوانی کاشرف حاصل کیا-اور مولانا محمدشمیم احمد صاحب نوری نے مولانا موصوف کی بہتر مستقبل اور زیادہ سے زیادہ تحصیل علوم کے لیے خصوصی دعا کی-
اس مجلس میں دارالعلوم کے اکثر اساتذہ وطلبہ سمیت علاقے کے کچھ معززین بھی شریک ہوئے-

رپورٹ:حبیب اللہ قادری انواری
آفس انچارج:دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف،باڑمیر(راجستھان)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *