قرطاس وقلم کا ماہِ انور چل بسا
علامہ یاسین اختر مصباحی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (پیدائش: خالص پور قصبہ ادری (ضلع مئو، یو۔پی۔ ہند – وفات 7 مئی 2023ء) ایک سنی صوفی اسلامی اسکالر تھے جو رضا اکیڈمی اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن رہے۔
انھوں نے ایک اقامتی اسلامی جامعہ (دار القلم) اور نئی دہلی کے ذاکر نگر کے علاقے میں قادری مسجد قائم کیا۔ اس سے قبل وہ نئی دہلی سے شائع ہونے والے اسلامی رسالے کنز الایمان کے مدیر اعلیٰ رہے تھے،دین وسنیت کے لیے آپ کی خدمات آب زر سے لکھے جانے کے قابل ہیں۔
آپ کی بارگاہ میں چند اشعار پیش ہیں ۔
آہ ! قرطاس وقلم کا ماہِ انور چل بسا
کرکے افسردہ ہمیں یاسین اختر چل بسا
اہل دانش کے یہاں جو تھا قلم کا بادشاہ
ہائے ! وہ علم وہنر کا کوہ پیکر چل بسا
محفلِ فکر و ادب پر غم کے بادل چھاگئے
ہم سے رُخصت ہوکے جب مردِ قلندر چل بسا
روشنی میں یک بیک تاریکیاں چھانے لگیں
یوں لگا جیسے کوئی شمع بجھا کر چل بسا
بوستانِ حافظِ ملت کا وہ پیارا سا پھول
خود گیا ہنستا ہوا ، ہم کو رُلاکر چل بسا
جس کی تحریروں میں تھی عارف بلا کی چاشنی
دیکھ لو وہ چارہ گر،ماہر سخن ور چل بسا
غیاث الدین احمد عارف مصباحی
خادم التدریس مدرسہ عربیہ سعیدالعلوم
یکماڈپو لکشمی پور،مہراج گنج (یوپی)