حضرت علامہ الحاج محمد ادریس رضوی
عالم ربانی،فنا فی الشیخ،آبروئے اہلِ سنت،داعی حق،مصنف کتب کثیرہ،صاحب دیوانِ شاعر،ادیب شہیر حضرت علامہ و مولانا حافظ و قاری الحاج محمد ادریس رضوی علیہ الرحمہ (ولادت جولائی ١٩٥٨ مدلمن،دربھنگہ بہار _ وصال ۳ / اگست ٢٠٢٢ ء مدلمن،دربھنگہ بہار) کی مطبوعہ وغیر مطبوعہ کتابیں ۔
ڈاکٹرمحمد کاشف رضا شادؔ مصباحی
آپ علیہ الرحمہ کی حیات میں آپ کی نثر اور نظم پر مشتمل کل 26 کتابیں منظر عام پر آچکی تھیں ۔آپ کے وصال کے بعد راقم السطور نے آپ کی مختلف غیر مطبوعہ کتابوں کا جائزہ لیا جن میں بعض کتابیں کمپوز شدہ ہیں اور بیشتر نا مکمل ہیں۔
آپ کی بعض کتب کا قلمی نسخہ بھی موجود ہے۔ سبھی کتب کا جائزہ لینے کے بعداندازہ ہوا کہ آپ کی مطبوعہ کتابوں کی بہ نسبت غیر مطبوعہ کتابوں کی تعداد زیادہ ہے ۔ آپ کے ڈھیروں کلام بھی غیر مطبوعہ ہیں
لہذا غیر مطبوعہ کتابوں پر نظر ثانی کرنے کے بعد اور بعض نامکمل کتب کو مکمل کر کے طباعت کا ارادہ بنا اور آپ کے پہلے سالانہ عرس ٢٠٢٣ءکے موقع پر آپ کی خود نوشت سوانح حیات *”مٹھی بھر باتیں”* کی اشاعت عمل میں آئی۔اس کتاب کی فہرست اور مشمولات کے مطابق بہت ساری باتیں اس میں اور درج ہونی تھیں جس کو یادداشت کے طور پر حضرت ادیب شہیر علیہ الرحمہ نے کہیں کاغذ پہ تو بعض باتوں کو موبائل نوٹ پیڈ میں درج فرما دیا تھا
لہذا انباتوں کو فہرست اور مشمولات کے مطابق وموافق اور بعض اہم باتیں جو اس کتاب میں درج کی جانی چاہیے تھیں ہم نے اس کو مکمل کر کے اشاعت کے مرحلے سے گزار دیا اور آپ کے پہلے عرس کے موقع پر علماء اور دانشوروں کے ہاتھوں اس کتاب کا رسم اجرا عمل میں آیا ۔اس کے بعد دوسرے سالانہ عرس ٢٠٢٤ء میں ایک اور کتاب *”گاؤں کا منظر گاؤں کی کہانی”* کی اشاعت کا خیال آیا یہ کتاب ماضی کی یادوں پر مشتمل تحریر تھی
لہذا ہم نے اس کتاب کا جائزہ لینے کے بعد آپ کی مختلف بکھری ہوئی غیر مطبوعہ تحریریں جس کو اس کتاب میں شامل کی جا سکتی تھیں شامل کر کے اس کی طباعت کرائی اور دوسرے عرس میں علماء ،ادبا،مشائخ، دانشوران کے ہاتھوں اس کتاب کا بھی رسم اجرا عمل میں آیا اب تیسرے سالانہ عرس کی مناسبت سے ہم نے آپ کی ایک اور اہم تصنیف ” نقوش امین شریعت ثانی “* کی طباعت کا ارادہ بنایا ہے۔
اللہ کرے کہ یہ کام بھی پاۓ تکمیل کو پہنچے۔ حضرت امین شریعت ثانی ،مفتی اعظم نیپال،حضرت علامہ و مولانا مفتی الشاہ محمد انیس عالم علیہ الرحمہ دربھنگوی ثم سیوانی کے وصال کے بعد آپ کی حیات و خدمات پر اب تک کوئی کتاب منظر عام پر نہیں آس کی یا پھر آپ کی حیات و خدمات پر کسی کتاب کی اشاعت ہوئی ہوتو میرے علم میں نہیں ہے
حضرت ادیب شہیر رحمت اللہ تعالی علیہ آپ کے فیض یافتہ،صحبت یافتہ اور خاص شاگردوں میں ہیں حضرت ادیب شہیر علیہ الرحمہ نے فرض کفایہ ادا کرنے کی کوشش کی اور اپنے استاد محترم کے حوالے سے اپنی یادوں کو اور دستیاب مواد کو جمع کر دیا تھا ہم نے اس کا از سر نو جائزہ لیا اور اس کے مشمولات پر ہم نے اہل علم سے بالخصوص برادر نسبتی مفتی ڈربن، ماہر زبان و بیان حضرت علامہ و مولانا مفتی محمد قیصر علی مصباحی صاحب سے مشورہ لیا اور ان کی آراء کی روشنی میں کتاب پر ہم نے نظر ثانی بھی کی اور اس کی تکمیل کر دی ہے
ان شاءاللہ العزیز آپ کے تیسرے سالانہ عرس منعقدہ 28 / جون 2025 ءمیں اس کتاب کا رسم اجرا بھی عمل میں آئے گا یہاں پر آپ کی مطبوعہ اوردستیاب غیر مطبوعہ کتابوں کی فہرست شامل کی جا رہی ہے جس سے حضرت ادیب شہیر علیہ الرحمۃ والرضوان کی تحریری خدمات کی وسعت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے
۔(1) ماہتابِ رسالت کی جلوہ ریزیاںناشر: غوثیہ پبلکشنز الٰہ آبادسالِ اشاعت1990 ء صفحہ 96 اشاعت دوم-انگریزی،ڈربن ساؤتھ افریقہ،2009 ءاشاعت سوم-اردو،سیرت فاؤنڈیشن گلبرگہ،2012ء(2 )نغماتِ بخشش-مجموعہ تضامین- سال اشاعت 2002 ء(3) وسیلۂ بخششمجموعہ حمدومناجات سال اشاعت 2005ء(4) سبیل بخششمجموعہ تضامین سال اساعت2008ء(5) کنزالایمان اورامام احمدرضاسال اشاعت 2009ء صفحات 308(6) کلام راہی اورصنائع وبدائعسال اشاعت 2009ء صفحات 158یہ کتاب ابھی تک کئی ویب سائٹ پردستیاب ہے مثلاً۔www.rekhta.comnational library.gov.www.punjnud.co kitaben.urdu library.Org(7) کنزالایمان اپنے مفسرین کی نظرمیں
– سال اشاعت 2009 ء صفحات 16دوسراایڈیشن-انگریزی-2012ء یہ کتاب۔ziaetaiba.com۔پرموجودہے۔(8) گلبرگہ سے حیدرآباد تک سال اشاعت 2012 صفحات80 یہ کتاب www.scribd.com۔پرموجودہے۔(9) دیوانِ رضوی یعنی صدائے بخشش- سال اشاعت 2012ء صفحات232(10) تجلیاتِ قلم- مجموعہ مضامین سال اشاعت 2012ء صفحات 208(11) گلستانِ رضا(مجموعہ مضامین متعلق بہ رضویات) سال اشاعت 2014ء صفحات 176(12) امام احمدرضاکے مبلغین سال اشاعت 2014ء – صفحات 144(13) حرم سے حرم تک ( سفر نامہ زیارت حرمین شریفین) سال اشاعت 2014ءصفحات144(14) عالمی برادری کاوحشت ناک معاشرہ سال اشاعت 2014- صفحات143(15) مطالعۂ معاشرت*سال اشاعت 2015 ء صفحات96(16) رسول اللہ کی ماں سال اشاعت 2015ءصفحات88(17) خطباتِ رضوی سال اشاعت 2015ء صفحات208خطباتِ رضوی کادوسراایڈیش 2017 میں خواجہ بک ڈپودہلی نے شائع کیا
۔(18) آئینہ کربلاکوئز 2015 ءصفحات 144مولاناعبدالرحیم خان قادری جمداشاہی بستی نے 2021ء اس کتاب کوہندی رسم الخط میں تبدیل کرکے”رودادِکربلا”کے نام سے شائع کیا۔(19) مسلم پرسنل لا کیا ہے؟سال اشاعت 2016(20) امام احمدرضاکی قطبیت ( مجموعہ خطاب) سال اشاعت 2017ء صفحات208(21) اولیائے خلدآبادسال اشاعت 2018 صفحات 52(22) مام احمدرضاقادری انسائیکلوپیڈیا سال اشاعت 2018ء صفحات356(23) امام احمدر ضا کے172 علوم سال اشاعت 2018ء صفحات 148(24 )معاشرے میں جرائم کی وبا سال اشاعت 2018ء صفحات 120(25 )اسلام کامعاشرتی نظام سال اشاعت2018ء صفحات 128(26) ہندسے حرمین تکسال اشاعت 2019ء صفحات 88(27) مٹھی بھر باتیںسال اشاعت 2023ء صفحات 244 {یہ کتاب آپ کے وصال کے بعد آپ کے پہلے عرس 2023ءکے موقع پر”ادیب شہیر اکیڈمی“ کی جانب سے طبع ہوئی}
۔(28) گاؤں کامنظرگاؤں کی کہانی {یہ کتاب آپ کے وصال کے بعد آپ کے دوسرے عرس 2024ءکے موقع پر”ادیب شہیر اکیڈمی“ کی جانب سے مطبوع ہوئی۔ غیرمطبوعہ کتابیں (زیر ترتیب وتکمیل ونظر ثانی جو اب تک مجھے دستیاب ہو سکی ہیں۔محمد کاشف رضاشادؔ مصباحی)(27) حضرت احمدکبیرکے ملفوظات کاعلمی و عملی مقام(28) ماضی کی چمکتی یادیں -صفحات تخمیناََ128(29 )نقوشِ امینِ شریعت ثانی -صفحات تخمیناََ400(30) اسفارِرضوی -صفحات تخمیناََ500(31 )کتابوں کی کہانی کتاب کی زبانی -صفحات تخمیناََ 112(32 )مختصرسوانح حیات قاری ظفرالدین -صفحات تخمیناََ132(33 )ماضی کی سیاسی وسماجی لکیریں – صفحات تخمیناََ116(34 )دیوانِ رباعیاتِ رضوی – صفحات تخمیناََ96(35 )ندائے بخشش مجموعہ کلام -صفحات- تخمیناََ232(36) کتب رضوی مبصروں کی نظرمیں -صفحات تخمیناََ120(37 )ریڈیائی مقالے ——–صفحات تخمیناََ150(38) احمدرضاکاتازہ گلستاں ہے آج بھی- صفحات تخمیناََ132(39 )تبصراتِ رضوی -صفحات تخمیناََ240(40) شانِ عروض -صفحات- تخمیناََ112(41) اداس دیناکی باتیں —صفحات تخمیناََ190(42 )علماوادباکے تذکرے -صفحات- تخمیناََ200( 43)مکتوباتِ راہی بنام محمدادریس رضوی
– صفحات تخمیناََ200( 44)مکتوبات مشتاق بنام محمدادریس رضوی- تخمیناََ50(45 )بیسویں واکیسویں صدی کی مفسراتِ قرآن- صفحات تخمیناََ160(46 )مکتوبات علماوعوام -رضوی کےنام -صفحات تخمیناََ500(47 )تشبیہات واستعارہ میں فرق -صفحات تخمیناََ 200 (48 )خطباتِ مہاراشٹر (49 )مجاہدین بدرکےنام اورحالات(50) قلب سے قلم تک(51 )نواشخاص کے تذکرے (52) عمل صالح کی جزا (53) خطبات کربلا (54) علم بدیع میں صنائع کے اقسام (55) اصنافِ سخن کے اقسام(56) قرآن کوئز-(57 )معلوماتی کوئز(58 )صنعتِ قیدمیں ”کلام”-(59) عملیات کی دنیا-(60) اپنی باتیں – مزید بعض عناوین کے خاکے تیار فرماۓ ہیں جن پر آپ کام کرنا چاہتے تھے۔
ڈاکٹرمحمد کاشف رضا شادؔ مصباحی مدرس: دارالعلوم رضائے مصطفٰے