بہار میں چار ہزار سے زائد اسسٹنٹ پروفیسروں کی بحالی ہوگی

Spread the love

بہار میں چار ہزار سے زائد اسسٹنٹ پروفیسروں کی بحالی ہوگی

پٹنہ: ریاست کی مختلف یونیورسیٹیوں میں کل 52 مضامین میں 4638 اسسٹنٹ پروفیسروں کی بحالی ہوگی۔

بحالی کا عمل 31 دسمبر تک پورا ہو جائے گا۔

ریاستی وزیر تعلیم وجئے کمار چودھری نے سنیچرکو یونیورسیٹی سروس کمیشن کی میٹنگ کی اور کہا کہ مقررہ وقت (دسمبر تک) کے اندر پوری شفافیت کے ساتھ اسسٹنٹ پروفیسروں کی تقرری کا نشانہ پورا کیا جاۓ ۔ اس کے لیے کمیشن کو سبھی ضروری وسائل دستیاب کراۓ جائیں گے۔

اس سے قبل وجئے کمار چودھری نے کمیشن کے توسط سے اسسٹنٹ پروفیسروں کی خالی نشستوں پر چل رہے بحالی کے عمل کی تازہ صورت حال کی جان کاری لی ۔ اس موقع پر کمیشن کے سکریٹری درگانند جھا نے اسسٹنٹ پروفیسروں کی تقرری سے متعلق لائحہ عمل وزیر تعلیم کے سامنے رکھا۔

اس دوران کمیشن نے پروفیسروں کے تقرری عمل میں تیزی لانے کے لیے ضروری وسائل دستیاب کرانے کی درخواست وزیر تعلیم سے کی ۔

نشست میں محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری دیپک کمارسنگھ ، ڈائریکٹر ڈاکٹر ریکھا کماری ، ڈپٹی ڈائریکٹر اجیت کمار ، کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر راج وردھن آزاد، رکن او پندرور ما، اوشا پرساد، اے کے وشواس ، سوشیل کمار اور ڈپٹی سکریٹری ڈاکٹر اشوک کمار موجود تھے۔

حکومت نے ریاست کے سبھی 149 گورنمنٹ انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی چیوٹ (آئی ٹی آئی) میں 2800 سیٹیں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ محنت وسائل نے اس کی منظوری دے دی ہے۔ ان سیٹوں پر نئے ٹریڈ مضامین کی پڑھائی شروع کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

بحوالہ قومی تنظیم 26جون 2022

One thought on “بہار میں چار ہزار سے زائد اسسٹنٹ پروفیسروں کی بحالی ہوگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *