Share This Post:
- موت کے بعد کی زندگی
- عظمت صحابہ کرام
زبانِ اردو کی دنیا میں دھوم ہو
غزل
کوئی شکوہ ز باں پہ لایا نہیں
دردیاں ہیں مگر دکھا یا نہیں
تو جو روٹھا ہے بارہا مجھ سے
میرے دل کوپسند آیانہیں
ایسی مدہوش کر گئی انکھیں
دل کی باتوں کوکہ بھی پایا نہیں
انکا نغمہ سنا تو میں وااللہ
! اپنی خاموشیاں دبایا نہیں
تجھ سے ر وٹھا تو میںبھی ختم ہوا
زور الفت بچا بھی پایا نہیں
آگ نفرت کی اب لگانے میں
اک لمحہ بھی وہ لگایا نہیں
قلب شاہیؔ کا راز کہ ڈالا
تونے اک بات بھی چھپایا نہیں
سبطین رضا شاہیؔ