مدرسہ اسلامیہ سمیرا افضل پور میں سالانہ تقریب انعامات کا شان دار پروگرام منعقد

Spread the love

مدرسہ اسلامیہ سمیرا افضل پور میں سالانہ تقریب انعامات کا شان دار پروگرام منعقد

مظفرپور : ( انور حسین ) مدرسہ اسلامیہ سمیرا افضل پورکرھنی مظفر پور میں سال 24-2023 کے درجہ تحتانیہ اول تا وسطانیہ چہارم کےطلبہ و طالبات کا سالانہ امتحان مورخہ 22اپریل سے شروع ہوکر 28 اپریل تک بحسن خوبی اختتام پذیر ہوا ۔ تمام بچوں نے اساتذہ کی نگرانی میں انتہائی سنجیدگی کے ساتھ امتحان کے عمل کو انجام دیا ۔

اور آج بتاریخ 2مئی کوانجمن اصلاح اللسان کے بینر تلے عزیز طلبہ و طالبات کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ۔درجہ وار پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کا نام درجہ ذیل ہے۔

درجہ اول میں پہلی پوزیشن سبیلہ فاطمہ بنت محمد ارشاد ،دوسری پوزیشن قیام الدین بن عبد الغنی اور تسری پوزیشن سے عفیفہ آرزو بنت پھول حسن ہمکنار ہوئی وہیں درجہ دوم میں اول پوزیشن محمد افروز بن محمد افضل ، دوسری پوزیشن جاوید رضاء بن رضاء عالم ،تسری پوزیشن محمد فردوس بن محمد افضل نے حاصل کیا، درجہ سوم میں محمد عادل بن محمد یسین سلفی پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے

وہیں سازیہ پروین محمد ناصر نے دوسری اور زینب فاطمہ بنت محمد شکیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح کلاس چہارم میں جنت پروین بنت محمد مرتضی نے پہلی پوزیشن، منشاء پروین بنت محمد افضل نے دوسری اور محمد ریان بن محمد صدام نے تیسری پوزیشن حاصل کیاہے اسی طرح درجہ پنجم میں شائقہ جبیں بنت رضاء عالم پہلی پوزیشن پوزیشن نازیہ پروین بنت محمد ایوب نے دوسری پوزیشن اور عبدالمقتدر بن محمد صدام نےتیسری پوزیشن حاصل کیا ہے

اسی طرح درجہ ششم میں زینت پروین بنت محمد مرتضی پہلی پوزیشن ، ضاحکہ جبیں بنت فخر عالم دوسری پوزیشن اور فائقہ گوہر بنت عبدالسمیع نے تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کا میاب رہی

اسی طرح درجہ ہفتم میں سعدیہ پروین بنت محمد احتشام الدین پہلی پوزیشن ، ضحی پروین بنت احتشام الدین دوسری پوزیشن اور محمد عادل بن محمد ممتاز نے تیسری پوزیشن حاصل کیاہے اسی طرح درجہ ہشتم میں شائستہ جبیں ببت رضاء عالم نے پہلی پوزیشن ارم پروین بنت محمد مرتضیٰ دوسری پوزیشن ا ور نوشابہ پروین سمش عالم نے تسری پوزیشن حاصل کیا ہے ۔

جب کہ شائیشتہ جبیں کو 83 فیصد نمبرات کے ساتھ مدرسہ ٹاپربننے کا اعزاز حاصل ہوا ۔

مجموعی طورپر 50 فیصد طلبہ و طالبات فرسٹ ڈویژن کے نمبرات سے کام یاب ہوئے ۔ اس موقع سے مدرسہ اسلامیہ کے صدر مدرس شیخ محمد کلیم سلفی حفظہ اللہ نے کہا کہ یہ نمایا کامیابی مدرسہ ہذا کے اساتذہ کرام کی مخلصانہ و جانثارانہ کاوشوں کے ساتھ ساتھ یہاں کے بچے اور بچیوں کی ذاتی جہد مسلسل اور عمل پیہم کا نتیجہ ہے انہوں نے بچے اور بچیوں کو روشن مستقبل کی دعائیں دیں اور نیک خواہشات کااظہار کیا۔

جب کہ معاون مدرس جناب ماسٹر مظہر صاحب نے نتائج سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تمام طلبہ و طالبات اور اساتذہ کرام کو مبارکبادی پیش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *