اردو اخبار تقسیم کر قومی اساتذہ تنظیم نے اردو بیداری ہفتہ کی شروعات کی

Spread the love

اردو اخبار تقسیم کر قومی اساتذہ تنظیم نے اردو بیداری ہفتہ کی شروعات کی

اردو اخبار و رسالہ خرید کر پڑھنے کی محمد رفیع نے لوگوں سے کی اپیل

مظفر پور:  (وجاہت، بشارت رفیع)  اردو ایکشن کمیٹی بہار کے ” اردو بیداری ہفتہ ” کی شروعات ہو گئی ہے۔

اس موقع پر قومی اساتذہ تنظیم بہار کے عہدیداروں نے مظفر پور کے مختلف علاقوں میں لوگوں کو روزمرہ کے کاموں میں اردو کو استعمال کرنے کے لیے بیدار کرنے کی غرض سے ان کے درمیان اردو اخبارات تقسیم کئے۔

قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر محمد رفیع کی رہ نمائی میں اخبار تقسیم کرتے ہوئے عام لوگوں سے اپیل کی کہ ہر ایک شخص یہ طے کرے کہ ان گھر میں اردو کا کوئی نہ کوئی اخبار و رسالہ ضرور سے ضرور ہو۔

جناب رفیع نے اس موقع پر کہا کہ اخبار و رسالہ خرید کر پڑھنے کا اپنے اندر شوق پیدا کریں۔ اردو زبان کے تئیں محبت و بیداری پیدا کرنے کے لئے لوگوں کے درمیان اس طرح کا عمل ہوتے رہنا چاہئے۔ اردو زبان آج ختم ہوتی جا رہی ہے اسے باقی رکھنے کے لئے اسے استعمال میں لانے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر تنظیم کے سیکرٹری محمد تاج الدین نے کہا کہ کوئی بھی زبان اگر لوگوں کے درمیان رائج ہو اور لوگ اسے اپنے روزمرہ کے کام کاج میں استعمال کرتے ہوں تو وہ زبان زندہ رہتی ہے

لیکن اس زبان کو اگر استعمال کرنا عوام چھوڑ دیتی ہے تو پھر وہ زبان سرکار کی ماتحتی کے باوجود بھی زندہ نہیں رہ سکتی اس لیے اردو بیداری ہفتہ کے تحت آج اردو کے اخبارات لوگوں کے درمیان تقسیم کیے گئے ہیں

اور لوگوں کو ترغیب دی گئی ہے کہ وہ کم از کم ایک اردو کا اخبار ضرور خرید کر پڑھیں، تنظیم کے عہدیداران جہاں کہیں بھی لوگوں کے پاس جا رہے ہیں لوگوں میں حوصلہ اور امنگ پیدا ہو رہا ہے اور لوگ یہ عزم کرنے لگے ہیں کہ وہ اردو کا اخبار ضرور خرید کر پڑھیں گے اور ہر سطح سے اپنے گھروں میں اردو زبان کو زندہ کرنے کی کوشش کریں گے

اس موقع پر تنظیم کی ریاستی مجلس عاملہ کے رکن جناب نسیم اختر، ضلعی صدر شمشاد احمد ساحل، خازن محمد حماد، تنظیم کے اہم کارکن جناب صبغت اللہ رحمانی، مسلم بیداری کارواں کے ضلعی صدر جناب انور حسین، ادارہ تحفظ القران فیض کالونی کے بانی و ناظم جناب قاری ذکی انور عرفانی، جناب نسیم احمد عرف ببو آج کے اس اخبار تقسیم مہم میں پیش پیش رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *