دہلی کی تین منزلہ عمارت میں لگی بھانک آگ
دیر شام دہلی کی تین منزلہ عمارت میں لگی بھانک آگ ،اب تک 27 لوگوں کی جل کر موت ہوگئی ہے ۔۔
دارالحکومت دہلی کی ایک عمارت میں آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
وزیر اعظم مودی نے معاوضہ کا اعلان کیا ہے ،پی ایم ، او نے ٹوئیٹ کرکرے جانکاری دی کہ پی ایم این آر ایف کی طرف سے حادثہ میں ہلاک ہونے والے افارد کے اہل خانہ کو 2 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا اور زخمیوں کو 50 ہزار کا رقم دیا جانا مختص کیا گیا ہے
Rs. 2 lakh each from PMNRF would be given to the next of kin of those who lost their lives in the fire in Delhi. The injured would be given Rs. 50,000 : PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) May 13, 2022
خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعہ کو فائر ڈیپارٹمنٹ کے ایک افسر نے بتایا ہے کہ ’آگ اب بجھا دی گئی ہے۔ ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 27 ہے جب کہ سرچ آپریشن جاری ہے۔
واضح ہو کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق آگ میں جھلس کر زخمی ہونے والے 40 افراد کو ہسپتال لایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
پولیس حکام کے مطابق 60 سے 70 افراد کو عمارت سے نکال لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آگ مغربی دہلی کی ایک تین منزلہ کمرشل عمارت میں لگی ہے۔
یاد رکھنا چاہیے کہ عمارتوں کی ناقص تعمیر اور حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ آگ لگنا معمول کی بات ہوگیا ہے جس کی وجہ بے قصور لوگوں کی جانیں جارہی ہے ۔ حکومت کو سخت اقدا م کی ضرورت ہے
One thought on “دہلی کی تین منزلہ عمارت میں لگی بھانک آگ”