بھارتی عازمینِ حج کو اس بار ایک نئی طرح کی مصیبت کا سامنا ہے

Spread the love

بھارتی عازمینِ حج کو اس بار ایک نئی طرح کی مصیبت کا سامنا ہے

✍: سمیع اللہ خان

مثال کے طورپر مہاراشٹر میں عازمینِ حج کو تیسری قسط جمع کرنے کا سرکولر حج کمیٹی کی جانب سے جاری کیا گیا -ممبئی سے کرایہ 53 ہزار جب کہ اورنگ آباد سے ایک لاکھ چالیس ہزار یعنی تقریباً 88000 زیادہ اور ناگ پور سے 62000 زیادہ –

اس سے پہلے ہر سال ناگپور اور ممبئی کا فرق 2000 اور اورنگ آباد ممبئی کا فرق 7000 تک ہوتا تھا -اچانک اتنے زیادہ اضافے کی وجہ سے حاجیوں کا بجٹ بری طرح متاثر ہوگیا ہے، اور جو اضافہ بھی ہے وہ انتہائی غیرمعقول ہے اچانک 80 اور 60 ہزار روپیوں کا اضافہ، یہ بالکل ناجائز اور انتہائی ناقابل قبول ہے!

یہ یا تو کرپشن ہے یا ہندوستان کی موجودہ سیاست کا ایک اور شاخسانہ ! بہرحال یا تو کرایہ پہلے کی طرح کم ہونا چاہیے یا ناگپور اور اورنگ آباد کے حجاج کرام کو بھی ممبئی سے روانہ کیا جانا چاہیے، ودربھ کے حاجیوں کا قافلہ ہمارے ڈاکٹر شاکر خان صاحب سے رابطے میں ہے انہوں نے بتایا کہ اس اضافے کی وجہ سے حاجیوں کو ایک اور ڈیڑھ لاکھ تک کا اضافی بار اٹھانا پڑسکتا ہے

نیز اس کا بھی شدید امکان ہے کہ آجکل ہندوستان میں مسلمانوں کےخلاف جس طرح نفرت و زیادتیوں کو سرکاری سرپرستی حاصل ہے اس سے حوصلہ پاکر ہر بنیا اور ہر مینیجر مسلمانوں کو لوٹ کھسوٹ کر اپنی تجوریاں بھرنے کا خواب دیکھ سکتےہیں کہ مسلمانوں کو لوٹ لو کوئی پوچھنے والا تو ہے نہیں، اور اسی بہانے فریضۂ حج کو مزید مہنگا کردو، عازمین حج کےساتھ اسی طرح کی لوٹ پورے ملک میں کی گئی ہے جس کے خلاف گجرات حج کمیٹی نے آفیشلی اسٹینڈ لیتے ہوئے اس لوٹ کے خلاف سینٹرل حج کمیٹی کو ایک خط لکھا ہے اور مدھیہ پردیش کے بھوپال میں عازمینِ حج باقاعدہ احتجاج کے لئے مجبور ہیں اسلیے بہت ضروری ہےکہ پہلی فرصت میں ہی اس اندھادھند اور کھلی دھاندلی کو روکا جائے

مہاراشٹر کی حد تک یہ ذمہ داری مسلم سیاستدانوں کی ہے، رکنِ پارلیمان امتیاز جلیل، ممبران اسمبلی ابوعاصم اعظمی، رئیس شیخ، ان کےعلاوہ ممبئی کے دیگر مسلم ممبرانِ اسمبلی امین پٹیل، اسلم شیخ، ذیشان صدیقی اور ایسے ہی حسن مشرف کو بھی اس معاملے کی نزاکت محسوس کرتے ہوئے فوراﹰ اس کےخلاف آواز اٹھانی چاہیے ایسے ہی تمام ریاستوں میں مسلم سیاست دانوں کو اس مسئلے پر فوراﹰ آگے آنا ہوگا تاکہ آئندہ فریضۂ حج میں ان فراڈیوں کو گھس پیٹھ کا موقع نہ ملے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *