جس امیت کے لیے ثنا خان نے سب کو چھوڑا اسی نے مار ڈالا
جس امیت کے لیے ثنا خان نے سب کو چھوڑا اسی نے مار ڈالا
عاشق سے شوہر بنے ڈھابہ آپریٹر نے ثناء خان کو سر پر ڈنڈے مار کر قتل کر دیا، لاش دریا میں پھینک دی، لواحقین نے الزام لگایا
جبل پور سے بڑی خبر آرہی ہے کہ گزشتہ 2 اگست سے لاپتہ ناگپور کی بی جے پی رہ نما ثنا خان کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے، پولیس نے ملزم شوہر امیت ساہو کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے اپنا جرم قبول کر لیا ہے۔ جس کے بعد پولیس ملزم کو جائے وقوعہ پر لے گئی۔
اس معاملے میں والد سمیت 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ لواحقین بھی بھگوا محبت کے جال میں پھنسانے کا الزام لگا رہے ہیں۔
ثنا خان گزشتہ یکم اگست کو ناگپور سے جبل پور آئی تھیں۔ جس کے بعد بی جے پی رہنما ثنا خان 2 اگست سے لاپتہ ہو گئی تھیں۔ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ثنا خان نے ڈھابہ آپریٹر امیت ساہو کے ساتھ کورٹ میرج کی تھی۔ جب کہ ثنا کے گھر والوں نے ان کے قتل کا خدشہ بھی ظاہر کیا تھا۔
آپ کو بتا دیں کہ ثنا خان ناگپور میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کی جنرل سکریٹری تھیں۔ اور ملزم امیت ساہو جبل پور میں ایک ڈھابہ چلاتا تھا۔
پولس کے مطابق تمام معلومات لینے کے بعد ناگپور پولس اور ناگپور کرائم برانچ کی ٹیم جبل پور گئی اور امیت ساہو کو گرفتار کیا۔
امیت نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے 2 تاریخ کو ہی ثنا خان کو قتل کیا اور لاش کو دریا میں پھینک دیا۔ پولیس نے ملزم کی مدد کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے اور دوسرے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔
دوسری طرف جبل پور پولیس نے آج ناگپور بی جے پی لیڈر ثنا خان کے قتل کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ثنا خان کا قتل اس نے کیا تھا۔ شوہر امیت ساہو نے اس کے سر پر ڈنڈے سے وار کیا۔
قتل گھر میں کیا گیا اور رات گئے نعش اٹھا کر دریائے ہیران میں ڈبو دی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ ناگپور پولیس بھی ان کے ساتھ ہے اور دونوں ریاستوں کی پولیس قتل کیس کو حل کرنے کے لیے مل کر کام کر رہی ہے۔
مزید کارروائی کرتے ہوئے لاش کو برآمد کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
آپ کو بتا دیں کہ ثنا خان ایک شادی شدہ عورت تھی اس کے بچے بھی تھے لیکن سب کو چھوڑ کر امیت ساہو سے عشق کرنے لگی اور پھر امیت ساہو عشق کا ڈرامہ کرتے ہوے اس سے بھی پیار ناٹک کرنے لگا اور پھر دونوں نے کورٹ میرج کرلیا ابھی چھ مہینے ہی ہوے تھے کہ امیت ساہو خود اپنے ہاتھوں سے ثنا خان کو مارڈالا ۔
ثنا خان جس نے اپنے شوہر کو چھوڑا اپنے بچے کو چھوڑا اور ایک ہندو لڑکے امیت ساہو سے شادی کرکے ہندو بن گئی اور اس کا نتیجہ کیا نکلا کہ جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھی۔