دینی و دعوتی اجلاس عام و دستار بندی کی تیاریاں شباب پر
دینی و دعوتی اجلاس عام و دستار بندی کی تیاریاں شباب پر
پروگرام کو تاریخ ساز بنانے کے لیے مقامی سطح پر کارکنان سرگرم
سیاسی و سماجی اور مذہبی رہنماؤں کی شرکت یقینی
مظفرپور، 3/نومبر (وجاہت، بشارت رفیع، عبدالخالق قاسمی) 7 دسمبر کو منعقد ہونے والا دینی ۔دعوتی ۔تربیتی ۔فکری۔تعلیمی۔اور اصلاحی عظیم الشان اجلاس عام و دستاربندی حفاظ کرام کی تیاریاں شباب پر ہیں ، اس کی جانکاری دیتے ہوئے مدرسہ دارالملت رامپور سگھری کے صدر مدرس مولانا اسامہ ندوی نے بتایا کہ 7 دسمبر بروز جمعرات بعد نماز مغرب تا وقت اختتام مدرسہ دارالملت رام پور سگھری بلبھدر پور کے وسیع و عریض میدان میں یہ اجلاس منعقد ہوگا
اس اجلاس میں 50 خوش نصیب حفاظ کرام کی سروں پر دستار بھی باندھی جاٸے گی۔اس اجلاس میں ملک کے سیاسی، سماجی،اور مذہبی رہنما شرکت کرینگے،جلسہ کی صدارت امیر شریعت مفکر ملت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی۔سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیر و سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کریں گے۔
بحیثیت واعظین حضرت مولانا ثناء الھدی قاسمی ناظم وفاق المدارس الاسلامیہ پٹنہ حضرت مولانا شمشاد رحمانی ناٸب امیر شریعت بہار و اریشہ و جھارکھنڈ۔حضرت مولانا سہراب ندوی ناٸب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کی شرکت یقینی ہے۔مہمان خصوصی کی حیثیت سے دیوش چندر ٹھاکر جی سبھاپتی ودھان پریشد شرکت کریں گے مہمانان اعزازی کی حیثیت سے سلیم پرویز چیٸرمین بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ۔مشہور سرجن ڈاکٹر احمد عبدالحی پٹنہ ماہر تعلیم پروفیسر ابو ذر کمال الدین کومدعو کیا گیا ہے ۔
رسالت مآب میں نعت پاک کا ہدیہ مشہور نعت خواں شنکر کیموری پیش کریں گے۔
ان کے علاوہ علاقائی ومقامی علماے کرام رونق اسٹیج ہونگے اس پروگرام کو تاریخ ساز بنانے کے لیے مقامی سطح پر لوگ سرگرم ہیں ،اس پروگرام کا کامیاب بنانے میں مدرسہ دارالملت رامپور سگھری کے اساتذہ و مقامی علاقاٸی لوگ ہمہ وقت مصروف ہیں
پروگرام کے کنوینر اور مدرسے کے سیکرٹری امتیاز احمد کریمی ممبر اف بہار پبلک سروس کمیشن نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں شرکت کر کے پروگرام کو کامیاب بنائیں اور ماہرین تعلیم اور علماے کرام کے مواعظ حسنہ اور تجربات سے فائدہ اٹھائیں۔