دارالعلوم اہل سنت تنویر الاسلام امرڈوبھا کا سالانہ جلسہ دستار بندی و عرس مفکر ملت

Spread the love

دارالعلوم اہل سنت تنویر الاسلام امرڈوبھا کا سالانہ جلسہ دستار بندی و عرس مفکر ملت 4/ مارچ کو

رپورٹر: شبیر احمد نظامی

سنت کبیر نگر(پریس ریلیز)

مشرقی یوپی کی مرکزی درس گاہ دارالعلوم اہل سنت تنویر الاسلام امرڈوبھا کا سالانہ جلسہ دستار بندی و عرس مفکر ملت علیہ الرحمہ نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ مورخہ 4/ مارچ 2023 بروز سنیچر کو منایا جائے گا۔

اس سلسلے میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

دارالعلوم اہل سنت تنویر الاسلام امرڈوبھا نے مختلف شعبوں میں بہت ہی نمایاں خدمات انجام دی ہے۔ دارالعلوم ہذا سے فارغ ہونے والے تنویری لعل و گہر اپنی گوناگوں صلاحیت کا لوہا ملک کے طول و عرض میں ہی نہیں بلکہ بیرون ممالک میں بھی منوا چکے ہیں۔

درس و تدریس ہو یا خطاب و تحریر، حفظ و قرات کا میدان ہو فضلاء تنویری کا اپنا ایک مقام ہے۔ ماضی کی اس روش کو برقرار رکھتے ہوئے مستقبل میں بھی ادارہ کی تعلیم اور تعمیری ترقی کے لیے ہر ممکن تگ و دو کے لیے تیار رہنے کا عزم مصمم کر چکے ہیں۔


مذکورہ خیالات کا اظہار دارالعلوم کے ناظم اعلیٰ محمد احمد نے کیا اور انہوں نے بتایا کہ ادارہ کے اراکین اور معزز عوام کے ساتھ ادارہ کو تعلیمی میدان میں بہت نمایاں مقام پر لے جانے کے لیے ہمہ تن کوشاں ہیں اور ادارے کا تعمیری کام بھی جاری ہے۔ مزید جاری رکھتے ہوئے عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق تمام تر سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔

آنے والے تعلیمی سالوں میں ادارہ تعلیم و تعمیر کے میدان میں بہت کچھ ترقی کرے گا ان شاء اللہ مزید انہوں نے معزز عوام سے تعاون کی بھی اپیل کی ہے۔


اس موقع پر ادارہ کے صدرالمدسین حضرت علامہ محمد مکرم خان مصباحی رضوی نے بتایا کہ امسال دارالعلوم اہل سنت تنویر الاسلام امرڈوبھا سے فارغ ہونے والے 56 طلبا جن کے سروں پر ملک و ملت کے مشاہیر علما و مشائخ کے ہاتھوں فضیلت و عالمیت اور حفظ و قرات کی دستار باندھی جائے گی۔

مزید انہوں نے کہا کہ ادارہ کے نظم و نسق اور تعلیمی میدان میں طلبا کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے ہم تیار ہیں اور معروف عمل بھی ہیں۔

اللہ رب العزت ادارہ کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطاء فرمائے۔آمین یا رب العالمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *