اردو رابطہ کمیٹی بھاگل پور کے زیر اہتمام مذاکرہ منعقد َ

Spread the love

اردو رابطہ کمیٹی بھاگل پور کے زیراہتمام مذاکرہ منعقد


بھاگل پور: اردو رابطہ کمیٹی، بھاگل پور کے زیر اہتمام قومی یوم تعلیم کے موقع پر گزشتہ روزایک مذاکرہ بعنوان تعلیم تبدیلی کا وسیلہ منعقد کیا گیا

جس کی صدارت اردو رابطہ کمیٹی کے صدر ڈاکٹر شاہد رضا جمال ( شاہد رزمی) نے کی جبکہ اہم مقررین میں ادے جی ، یاسمین بانو اور عصمت اللہ صاحب کے نام قابل ذکر ہیں۔ نظامت کے فرائض تنظیم ہذا کے سیکرٹری ڈاکٹر حبیب مرشد نے انجام دیے ۔
مذاکرہ میں شفقت اللہ ،طحہ جانی، ندیم، للن جی،شہباز ،سجاد ،افضل امان اللہ وغیرہ نے بھی اپنے خیالات پیش کیا ۔

علاوہ ازیں شہر کی کئی اہم شخصیات بھی مذاکرے میں موجود تھیں۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسے انتصارالحق نے بخوبی پیش کیا۔
اپنے صدارتی خطبہ میں ڈاکٹر شاہد جمال نے کہا کہ ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد کی شخصیت کو لفظوں میں قید کرنا ممکن ہی نہیں ناممکن ہے ۔

انہوں نے مولانا کی تعلیمی لسانی ، تحقیقی،صحافتی اور ادب و کلچر کے شعبے میں فروغ اور تشہیر میں اہم کردار پر خصوصی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج کے جدید ہندوستان کے معمار اعظم مولانا آزاد تھے ۔

ڈاکٹر جمال نے مزید کہا کہ آزاد کی تعلیم پالیسی اور جدید تعلیمی اداروں کے بنیاد گزاروں میں انہیں ہمیشہ یاد کیا جائے گا ۔ انہوں نے مولانا کے تعلیمی قول کو نقل کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر کسی بھی قوم اور ملک کی ترقی ناممکن ہے۔ ڈاکٹر جمال نے مزید کہا کہ مولانا کا واضح خیال تھا کہ اسکول وہ تجربہ گاہیں ہیں جو ملک کے مستقبل کے شہری پیدا کرتی ہیں۔
ڈاکٹر جمال کے علاوہ ادے جی، حبیب مرشد ،یاسمین بانو، عصمت اللہ ،سجاد, شہباز ، جانی، ندیم وغیرہ نے بھی اپنے اپنے افکار و خیالات بھی پیش کیۓ ۔ آخر میں شفقت اللہ نے اظہار تشکر پیش کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *