انتظار گل رعنا نے کیا ہے مجھے سنگاس سفر میں

Spread the love

انتظارِ گلِ رعنا نے کیا ہے مجھے سنگ

اس سفر میں مجھے لگتا رہا ہر شخص نہنگ

کر چکا خود کو ہواؤں کے حوالہ ترے بعد

اڑ رہا ہوں میں فضاؤں میں یوں ہی مثلِ پتنگ

دل کی فریاد سناتے ہیں ترے ہاتھ بھی دیکھ

دل نہ چہتا ہو تو مہندی کا بھی چڑھتا نہیں رنگ

مجھ میں رہ رہ کے یہ اٹھتا رہا مدت سے سوال

کس تمنا پہ یہ کہیے کہ ہے کیا دل کی امنگ

جب بھی پڑھتا ہوں اَتَجْعَلْ تو ستاتی ہے یہ سوچ

ایسا کیا کر دیا انساں کہ فرشتے ہوئے دنگ

شیخ سیف اللہ راہی، پنگنور

9491432393

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *