پیغمبر محمد بل کو منظور و نافذ کروانے کے لیے سڑک سے سنسد تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی
پیغمبر محمد بل کو منظور و نافذ کروانے کے لیے سڑک سے سنسد تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی
۲۷/ مارچ تاریخی پیغمبرمحمد ﷺ پل‘‘ کی پر زور تائید و حمایت میں ونچت بہوجن آگھاڑی اور مسلم علماے کرام و دانش وران نے پارٹی چیف ایڈوکیٹ بالا صاحب پرکاش امبیڈکر کا زبردست جوش وخروش کے ساتھ استقبال کیا ۔
استقبالیہ ریلی میں ایک ہزار سے زیادہ بائیک سوار درجنوں تھری وہیلر اور فور وہیلر اور ہزاروں مرد و خواتین پیدل چلنے والے افراد شامل تھے۔
قدم قدم پر پر خلوص استقبال کے بینر لگے ہوئے تھے۔ یہ ر یلی دو پہر 3 بجے سہارا ہوٹل کرلا ویسٹ سے شروع ہوئی ۔ دار العلوم علی حسن اہل سنت کے اجمیری ہال میں بعد نماز عصر پیغمبر اسلام بل کانفرنس میں یہ ر یلی میں تبدیل ہوگئی۔
پیغمبر اسلام پل کا نفرنس میں اس بل کے متعلق تفصیلات پر مشتمل ویب سائٹ کا بالا صاحب نے افتتاح کیا اور اپنے خطاب میں اس پرتفصیلی گفتگو کی ۔
آپ نے کہا کہ ملک کی صاف و شفاف سیاست کے لیے اور بھارت میں قومی یکجہتی کی بقا کے لیے اس بل کا منظور اور نافذ کیا جانا ضروری ہے۔
اگر ایسا ہو جاے تو کسی بھی شر پسند میں یہ ہمت بھی نہیں ہوگی کر کسی بھی دھرم گرو کے لیے نازیبا کلمات کہے ۔ ہم نے جناب کپل پائل ایم ایل سی کے ذریعہ مہاراشٹرا کی اسمبلی میں اسے پیش کیا جس پر چرچا کرنے کی منظوری مل چکی ہے ۔ اس طرح بھارت کی تمام ریاستی اسمبلیوں میں اور پارلیمنٹ میں ہم پیش کریں گے ۔ اس بل میں ایسا کچھ نہیں ہے کہ اسے منظور نہ کیا جائے ۔
شہزادہ حضور شیخ اعظم حضرت علامہ سید محمد اشرف میاں صاحب قبلہ اشرفی جیلانی ( بانی وقومی صدر آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ ) نے بھی اس بل کی بھر پور تائید و حمایت کی اور بالا صاحب کی اس کوشش کو سراہا۔
آپ نے فرمایا کہ جس طرح ڈاکٹر بھیم راؤ بابا صاحب امبیڈ کر کے ایک قلم نے پورے ملک کی تقدیر بدل دی ۔ اگر ہم میں ہرشخص انصاف پسند ہو جائے تو ہر ظلم کا خاتمہ ہو جائے گا۔ آخر میں علماے کرام اور مشائخ ذوى الاحترام کے مقدس ہاتھوں سے بالا صاحب کو ’خدمت خلق ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا۔
ونچت بہوجن آ گھاڑی مبئی کے اور دارالعلوم علی حسن اہل سنت کے صدر جناب ابواکسن خان اشرفی صاحب نے تمام مہمانوں کی شال پیشی اور گل پوشی کی اور حاضرین و سامعین کا پرتکلف ضیافت کے ساتھ شکریہ دادا کیا۔
بحوالہ : روزنامہ ہندوستان ممبئی 29مارچ 2022 بروز منگل
Pingback: رمضان المبارک کے روزے کے فوائد اور اسرار و حکمت کا بیان ⋆ محمد رضوان احمد مصباحی