نواب ملک کی پریشانی اور بڑھ گئی
نواب ملک کی پریشانی اور بڑھ گئی
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مہاراشٹر حکومت کے ایک وزیر نواب ملک اور ان کے خاندان کے ارکان کے نام کرلا، باندرہ اور سانتا کروز میں واقع مختلف جائیدادوں کی تفصیلات کے سلسلے میں دستاویزات طلب کی ہیں۔
ای ڈی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیرج کمار نے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ 2002 کے تحت نواب ملک کے خلاف جاری تحقیقات کے سلسلے میں یہ جانکاری مانگی ہے
جناب کمار نے یہ خط 24 مارچ کو لکھا ہے، جس میں ان سے تصدیق شدہ دستاویزات اور دیگر ریکارڈ فراہم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
جن جائیدادوں کی معلومات مانگی گئی ہیں وہ جناب نواب ملک اور ان کی اہلیہ ماہ جبیں اور ان کے بیٹے فراز کے نام بتائی جا رہی ہیں۔
ای ڈی نے سانتا کروز ویسٹ میں فلیٹ نمبر 6، غلام نبی منیل اور فلیٹ نمبر 501، باندرہ واستو اور باندرہ ویسٹ کے حوالے سے تفصیلات طلب کی ہیں جو مبینہ طور پر ملک کے بیٹے فراز کی ملکیت ہیں
ای ڈی نے کرلا ویسٹ میں نور منزل میں فلیٹ نمبر B-03، C-2، C-12 اور G-8 کے بارے میں بھی معلومات مانگی تھی، جو مبینہ طور پر ملک کی بیوی ماہ جبیں کے نام پر ہے۔ اس کے علاوہ، ای ڈی نے کرلا مغرب میں نور منزل میں فلیٹ نمبر B-03، C-2، C-12 اور G-8 کے بارے میں تفصیلات طلب کی ہیں، جو مبینہ طور پر جناب نواب ملک کی ملکیت ہیں۔
بتادیں کہ نواب ملک کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 23 فروری کو مفرور گینگسٹر داؤد ابراہیم اور اس کے ساتھیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔ اس وقت جناب نواب ملک عدالتی حراست میں ہیں