بھاگل پور سے سبکدوش یو ڈی سی محترمہ مہ جبیں کو اعزازیہ

Spread the love

سب ڈویژن ،صدر،بھاگل پور سے سبکدوش یو ڈی سی محترمہ مہ جبیں کو ضلع اردو سیل،(اردو ڈائریکٹوریٹ) بھاگل پور میں ضلع کے اردو ملازمین کی جانب سے اعزازیہ (فیئر ویل) پارٹی دی گئی۔

افشاں جبیں ،بالا درجہ کلرک(اردو)،ضلع اردو زبان سیل،محمد شبّیر عالم ،سینئر اردو مترجم، جگدیش پور بلاک مہرالنساء، اردو مترجم ، سبدیوژنل دفتر،صدرمحمد افروز عالم،اردو مترجم ،نوگچھیہ انومندلمحمد کلیم الدین ،بالا درجہ کلرک، نوگچھیا بلاک محمد توقیر عالم ،ایل ۔ڈی۔سی بیہپور بلاک، امیت کمار،ایل ۔ڈی۔سی سلطان گنج بلاک،نِکیش بھارتی،ایل ۔ڈی۔سیناتھ نگر بلاک ،جناب محمد شمیم ،اقلیتی فلاح دفتر نے مشترکہ طور پر ان کو کچھ تحفہ پیش کیا اور ان کی آئندہ صحتمند دراز عمر کی دعا کی۔

جناب ارشد مشتاق نے امید ظاہر کی کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ان کی خدمات ،ضلع اردو سیل کو ملتی رہے گی،جیسا کہ انکے شوہر ڈاکٹر حبیب مرشد خاں،سبکدوش ملازم اردو ،2017 سے ،ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ہمارا تعاون کرتے آرہے ہیں اور سبک دوش مترجم جناب کلیم آذر بھی ہمارا حوصلہ بڑھاتے ہیں۔

اس موقع پر جناب کلیم آذر نے موقع کی مناسبت سے اپنا کلام پیش کیا۔محترمہ مہ جبیں نے سب کے لۓ اظہار تشکر کیا اور وعدہ کیا کہ ضلع کے ملازمین اردو کی ہر پکار پر وہ حاضر ہوں گی۔افشاں جبیں نے سب کا شکریہ ادا کیا ۔

مہر النساءمترجم ایس ڈی او آفس ۔بھاگل پور

Leave a reply

  • Default Comments (0)
  • Facebook Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *