انجمن ہدیٰ برائے طلبئہ دارالہدیٰ

Spread the love

انجمن ہدیٰ برائے طلبئہ دارالہدیٰ


اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ جنوبی ہندوستان میں واقع مسلک اہلسنت والجماعت کا عظیم الشان اداراہ جامعہ دارالہدی اسلامیہ ہے جس کی بنیاد 1986 میں رکھی گئی اور آج اس ادارے نے اپنے 40 سالہ خدمات کو مکمل کر لیا ہے۔

اس ادارے کو جب 12 سال مکمل ہونے والے تھا تو اس نے اپنی خدمات کو بیرونِ کیرلہ میں بھی پیش کرنے کا عزمِ مصمم کیا اور ایک نیا ادارہ قائم کیا جو کہ بیرونِ کیرلہ کے تعلیمی منظرنامے کے لیے تھا۔ اس ادارے کو ’’نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسلامک کنٹمپریری اسٹڈیز‘‘(NIICS)کا نام دیا گیا اور اس نے ایک انتہائی منظم انداز میں تعلیم فراہم کرنا شروع کر دی۔
اس عظیم الشان ادارے کے اندر ہر طالب علم کی بہتری اور ان کے روشن مستقبل کے لیے ایک انجمن قائم کی گئی جس کو ’’ الہُدیٰ اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن‘‘ کا نام دیا گیا اور اس انجمن نے ملکی سطح پر اپنی خدمات انجام دینا شروع کر دیں۔ بالآخر 2009 میں اسی انجمن سے ایک اور انجمن کا قیام عمل میں آیا جس کو ”انجمن ہُدیٰ برائے طلبہ دارالہُدیٰ” کا نام دیا گیا۔ یہ انجمن صرف اور صرف بیرونِ کیرلہ کے طلباء کے لیے قائم کی گئی تھی جن کا مقصد بچوں کے اندر صلاحیتوں کا اجاگر کرنا اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا تھا۔


اس انجمن نے چند ہی سالوں میں ملکی سطح پر اپنی خدمات شروع کر دیں اور بے شمار فلاحی کام انجام دیے۔ اس انجمن کے تحت بچوں کو مختلف صلاحیتوں سے مالامال کیا گیا جس کے نتیجے میں ہمیں CSR اور The Hindu اخبار میں اس کی کامیابیاں نظر آئیں۔ اس کے علاوہ بھی اس انجمن نے بچوں کے اندر بہت ساری صلاحیتیں پیدا کیں اور یہاں سے کئی اچھے صحافی اور ماہرین نے جنم لیا جو آج مختلف جگہوں پر اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔آج انجمن ہُدیٰ میں کل 42 ارکان ہیں جو بے شمار خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یہ ایک انجمن کا تعارف تھا جو اپنی فلاحی خدمات اور تعلیمی میدان میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔


انجمنِ ہدی برائے طلبئہ دارالہدا کے اندر ایک مرکزی کمیٹی ہوتی ہے جس میں تقریباً آٹھ لوگ ہوتے ہیں اور یہ سب الگ الگ منصب پر فائز ہوتے ہیں (صدر، جنرل سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری، فنانس سیکرٹری، خزانہ دار، آفس سیکرٹری، پی آر او اور نائب صدر)۔ ان آٹھ لوگوں پر یہ کمیٹی مشتمل ہے اور اسی کے ساتھ ایک ورکنگ کمیٹی بھی ہوتی ہے جس میں تقریباً ابھی 42 ممبران ہوتے ہیں جو الگ الگ خدمات انجام دیتے ہیں۔ اور اس کمیٹی کو انتخاب کے ذریعے منتخب کیا جاتا ہے، جس میں بچے اپنی مرضی سے اپنے رہنما کو منتخب کرتے ہیں تاکہ وہ جنہیں اس منصب کے لیے قابل سمجھیں، انہیں ہی منتخب کریں۔


اور اس انجمن کے تحت بچوں کی ترقی اور فلاح و بہبود کے بے شمار پروگرام چلائے جاتے ہیں جو مختلف زبانوں میں منعقد ہوتے ہیں، تاکہ بچوں کے اندر مختلف زبانیں بولنے اور لکھنے کا جذبہ پیدا ہو۔ اسی انجمنِ ہُدیٰ کے تحت ہر تین ماہ بعد ایک میگزین بھی شائع کی جاتی ہے جس میں اب تک ۴ شمارے شائع ہو چکے ہیں اور بہت جلد شمارہ ۵ بھی شائع ہونے والا ہے۔ اسی انجمن کے ذریعے ایک بہترین ذکر و اذکار کی کتاب’’ لوامع الدرر‘‘بھی شائع ہوتی ہے جس سے بچے بھی بہت فائدہ حاصل کرتے ہیں۔


اس انجمنکے اندر الگ الگ رساست کی تنظیم بھی قائم ہے ۔اس تنظیم سے جڑے ہوے طلبا ہر سال اپنی اپنی ریاستوں میں بہترین پروگرام منعقد کرتے ہیں جسے NDP (نیشنل دعوت پروگرام) کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس پروگرام میں اسی ادارے کے ہونہار طالب علم اپنی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہیں۔ اس تنظیم کے ذریعے عوام الناس کے لیے بھی پروگرام منعقد کیا جاتا ہے جس سے عوام الناس بھی کافی استفادہ اٹھاتے ہیں۔ اور آج اس انجمنِ ہُدَیٰ کو تقریباً 15 سال مکمل ہونے جا رہا ہے ۔

آج بھی یہ انجمن اپنی محنت اور کوشش کے ساتھ خدمت انجام دے رہی ہے اور آج بھی بچے اسے استفادہ اٹھا رہے ہیں۔سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ انجمن پہلے کے مقابلے میں اب زیادہ ترقی پر ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس انجمن کو اسی طرح قائم دائم رکھے اور اس میں خدمت انجام دینے والے ہر فرد کی خدمات کو قبول و مقبول فرمائے۔ آمین۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *