دعوت دین کا فریضہ حکمت اور مواعظ حسنہ کے ذریعہ انجام دیں

Spread the love

از : مفتی محمد ثناءالہدی قاسمی دعوت دین کا فریضہ حکمت اور مواعظ حسنہ کے ذریعہ انجام دیں

پٹنہ 20فروری (پریس ریلیز )دفتر دارالقضاء امارت شرعیہ آسنسول میں ائمہ وعلما کے خصوصی اجتماع میں نائب ناظم امارت شرعیہ حضرت مولانا مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی کا بصیرت افروز خطاب ہوا

اس اہم اجتماع کو خطاب کرتے ہوئے نائب ناظم امارت شرعیہ مفتی محمد ثناءا لہدی قاسمی نے فرمایا کہ علماء کرام انبیاء کے وارث ہیں اور انبیاء کی بعثت کا مقصد مخلوق کو دعوت الی اللہ ہے ۔ تمام انبیانے اس فریضہ کو خوش اسلوبی سے انجام دیا ۔خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالی نے دعوت الی اللہ کا اسلوب حکمت اور موعظت حسنہ فرما یا یہی اسلوب وارثیین نبوی کے لیے بھی لازم ہے ۔

اگر ائمہ اورخطباء حکمت ودانائی اور نرم گفتار کے ساتھ امت کو پیغامات دیں تو یہ اسلوب متاثر کے ساتھ ساتھ مفید ترین ہوگا۔علما اورائمہ امت کی روح ہیں جس طرح روح کے بغیر جسم کی کوئ حیثیت نہیں اسی طرح زندہ قوم کیلیے علماء کا وجود ضروری ہے جسم سے روح کے نکلنے کے بعد انسان کے اعمال خیر وشر کے اعتبار سے یا تو روح علیین میں ہوگی یاسجیین میں ۔

غرض کہ امت کا رشتہ اور تعلق علماء سے اور علماء کا رشتہ امت سے جسم اور روح کی طرح لازم وملزوم ہیں ۔موصوف نے اپنی تقریر کو جاری رکھتے ہوۓ فرمایا ۔جوش کے فیصلہ سے بہتر ہوش کا فیصلہ ہوتا ہے ۔حجاب کے معاملہ میں قائدین ملت کا جو مشورہ ہو اسے ماننا امت کیلیے ضروری ہوتا ہے ۔

آئین کی لڑائی کاغذ وقلم کے ذریعہ لڑنا قائدین ملت کی نظر میں بہتر ہے ۔اسے ماننا چاہیے اور جزبات کی رو میں نہ بہنا چاہیے ملک کے نازک حالات میں جس وقت جو حکمت عملی ملک کی ملی تنظیمیں اور ملی قائدین اپنانے کو کہیں علما  اور ائمہ منبر ومحراب سے امت کو اسکی رہبری فر مائیں اور امت اسی پر عمل پیرا ہوں یاد رہے باطل تدبیروں اور اسکیموں سے کئی گنا بہتر تدبیر خداوندی ہے ۔مؤمن کا اس بات پر یقین ہو

لہذاحالات سے گھبرانے کے بجاۓ انابت الی اللہ کریں اور خدائ نصرت پر یقین رکھیں مہمان محترم نے ایک گھنٹہ کی پر اثر تقریر علماء کے درمیان فرمائ ۔مولانا محمد اسرائیل مظاہری صدر مدرس مدرسہ عربیہ برنپور نے بھی اس موقع پر اپنے تأثرات پیش فرماۓ اور پروگرام کے اختتام پر دعاء فرمایا ۔

اجتماع کا آغاز قاری مجاہدالاسلام اشاعتی امام وخطیب عائشہ مسجد کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔اجتماع میں شریک مفتی مظفر اقبال مہتمم مدرسہ اشرف العلوم کلٹی ۔مولانا عبدالحق مدرس مدرسہ عربیہ برنپور ۔مولانا نسیم قمر ندوی ۔

مفتی شکیل الرحمان قاسمی مولانا امداداللہ رشیدی امام وخطیب نورانی مسجد مفتی سھیل احمد مظاہری مولانا مناظرالحق قاسمی مولانا فردوس احمد نعمانی مولانا نیاز احمد ندوی مولانا طاہر رشیدی ۔مولانا خالد قاسمی مولانا توقیر ذکی ندوی مولانا ہشام ندوی ۔وعلماء وائمہ کی کثیر تعداد نے اس اہم اجتماع کو حالات حاضرہ کی ضرورت بتایا ۔

قاضی شریعت مفتی زبیر احمد قاسمی ۔مولانا محمد سعید اسعد قاسمی ۔قاری محمد داؤد عرفانی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔جبکہ ماسٹر یاسین ثاقب ماسٹر عامر ماسٹر مہدی حسن اساتذہ ایم ایم یو ہائ اسکول امارت شرعیہ آسنسول نے مہمانوں کی ضیافت واستقبال کیا

واضح ہوکہ نائب ناظم امارت شرعیہ وانچارج ذیلی دفاتر بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ ومغربی بنگال کے ذیلی دفاتر ومکاتب واسکول امارت شرعیہ کا جا ئزاتی سفر جاری ہے مفتی صاحب نے مولانا منت اللہ رحمانی اردو ہائی اسکول ودفتر امارت شرعیہ کا جائزہ فرمایا بعد مغرب علماء وائمہ شہر آسنسول واطراف سے خصوصی اور اہم خطاب فر مایا ۔

مفتی زبیراحمد قاسمی قاضی شریعت دارالقضاء امارت شرعیہ آسنسول وقاری محمد داؤد عر فانی نے نائب ناظم صاحب کو کلکتہ کے سفر لیے الوداع کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *