امام گنج مظفر پور میں سنی وقف بورڈ مظفر پور کی ایک اہم نشست ہوئی منعقد

Spread the love

امام گنج مظفر پور میں سنی وقف بورڈ مظفر پور کی ایک اہم نشست ہوئی منعقد

مظفر پور (وجاہت، بشارت رفیع)

آج بتاریخ 21/9/24 بروز سنیچر صبح ساڑھے نو بجے زیر اہتمام ضلع سنی اوقاف کمیٹی شہر مظفرپور کے مدارس مساجد عیدگاہ قبرستان کربلا امام با رہ کے ذمہ داروں کے ساتھ تحفظ اوقاف کے موضوع پر ایک اہم نشست زیر صدارت پروفیسر فاروق احمد صدیقی نائب صدر ضلع سنی اوقاف کمیٹی بمقام جامع مسجد محلہ امام گنج پرانی بازار روڈ مظفر پور میں ہوئی

جس میں ذمہ داران اوقاف بڑی تعداد میں شامل ہوئے پروگرام کی ابتدا قاری طفیل صاحب امام و خطیب جامعہ مسجد کی تلاوت قران پاک سے ہوئی

پروگرام کی نظامت پروفیسر شبیر احمد صاحب ممبر ضلع سنی اوقاف کمیٹی نے کی سیکرٹری ضلع سنی اوقاف کمیٹی پروفیسر شمیم اختر نے اج کے نشست کے اغراض و مقاصد اور اوقات کے سلسلے کی اہم جانکاری دی ساتھ میں امت میں اتحاد و اتفاق پر زور دیا

صدر ضلع سنی اوقاف کمیٹی نے وقف کے شرعی اور قانونی پہلو پر تفصیلی جانکاری دی اور غیر رجسٹرڈ اوقاف کو جلد از جلد وقف بورڈ پٹنہ میں رجسٹرڈ کرانے پر زور دیا ساتھ ہی سوال و جواب کے سیشن میں ذمہ داروں کے ذریعہ پوچھے گئے

سوالات کا اطمینان بخش جواب دیا اس کے بعد صدارتی خطبہ پروفیسر فاروق احمد صدیقی صاحب کے ذریعے دیا گیا

ضلع سنی اوقاف کمیٹی کے تقریبا تمام ممبران خصوصا ریاض احمد صاحب منور اعظم صاحب رضوان احمد اعجازی صاحب افتخار عالم صاحب عبدالکلام صاحب شامل رہے قاری طفیل احمد صاحب کے ذریعے دعا کے بعد پروگرام کے اختتام کا اعلان ہوا شمیم اختر سیکرٹری ضلع سنی اوقاف کمیٹی۔

One thought on “امام گنج مظفر پور میں سنی وقف بورڈ مظفر پور کی ایک اہم نشست ہوئی منعقد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *