دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف میں 78واں جشن یوم آزادی تزک و احتشام کےساتھ منایاگیا
دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف میں 78واں جشن یوم آزادی تزک و احتشام کےساتھ منایاگیا
رسم پرچم کشائی،جذبہ حب الوطنی کااظہار،طلبہ کا دلچسپ تعلیمی وثقافتی مظاہرہ اور قومی اتحاد نیز تعلیم کے حصول پر زور!
باڑمیر،راجستھان[پریس ریلیز] :
مغربی راجستھان کی عظیم وممتاز اورعلاقۂ تھار کی مرکزی دینی وعصری درس گاہ “دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤ شریف باڑمیر،راجستھان” اور اس کے ماتحت وزیر نگرانی چلنے والے سبھی 86 مدارس ومکاتب میں 78 واں یوم آزادی بڑے ہی جوش وخروش، عقیدت محبت اور تزک احتشام کے ساتھ منایاگیا-
اس سال آزادی کے 77سال پورا ہونے کی خوشی میں 9اگست سے 15 اگست تک “گھر گھر ترنگا ہر گھر ترنگا” کے نام سے پورے ملک سمیت ہمارے یہاں باڑمیر ضلع میں بھی لوگوں نے اپنے دوکان، مکان او فرم وغیرہ پر قومی پرچم لہراکر اس تحریک وابھیان کو کام یاب بنایا۔
،اس ابھیان کا مقصد باشندگان ہند کے دلوں میں حب الوطنی کا جذبہ پیداکرنا اور ہندوستانی قومی پرچم “ترنگا” کی آن بان اور شان کے بارے میں لوگوں کو معلومات فراہم کرنے کےساتھ اس بارے میں بیداری کو فروغ دینا تھا۔
چاں چہ اس مہم میں پورے علاقۂ تھار کے لوگوں نے بھرپور انداز میں حصہ لیا اور اپنے اپنے تئیں اجتماعی پروگرام کرنے کے ساتھ ترنگا ریلیاں نکالیں اور قومی پرچم کے تئیں اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا-
دارالعلوم انوارمصطفیٰ،درگاہ حضرت پیرسیدحاجی عالی شاہ بخاری اور انوارمصطفیٰ مادھیمک ودھالیہ سہلاؤشریف میں نورالعلماء پیرطریقت حضرت علامہ الحاج سید نوراللہ شاہ شاہ بخاری مدظلہ العالی نے پرچم کشائی کے طور پر ترنگا جھنڈا لہرایا۔
دارالعلوم کے اساتذہ و طلبہ نے اجتماعی و انفرادی طور پر قومی ویکجہتی ترانے پڑھے،اور انوارمصطفیٰ مادھیمک ودھالیہ کے بچوں نے مختلف رنگارنگ قومی و ثقافتی اور علمی پروگرامات پیش کرکے لوگوں کامن مونہہ لیا-بچوں کے پروگرام کی عمدگی سے خوش ہوکر دارالعلوم کے مہتمم وشیخ الحدیث حضرت علامہ الحاج پیر سید نوراللہ شاہ بخاری نے پروگرام میں شامل سبھی بچوں کو نقد انعام ودعاؤں سے نوازا۔
بچوں کے ذریعہ پیش کیے جانے والے پریڈ کامعائنہ قبلہ سید صاحب اور دارالعلوم کے صدرالمدرسین حضرت مولانا دلاور حسین صاحب قادری اور علاقے سے تشریف لائے معززین نے کیا۔دارالعلوم اور دارالعلوم کے تحت چلنے والے اسکول کے بچوں نے یوم آزادی اور اس کی تاریخ، مجاہدین آزادی کی جاں بازیوں،وطن سے محبت،جنگ آزادی میں علما ومدارس اسلامیہ کا کردار وغیرہ پر مشتمل معلوماتی باتیں لوگوں کے سامنے رکھیں ۔
جب کہ ضلع کانگریس کمیٹی باڑمیر کےسابق صدر اور عظیم سیاسی لیڈر عالی جناب الحاج فتح محمد صاحب نے یوم آزادی کے موقع پر اس منعقدہ پروگرام یوم ازادی کا حقیقی مطلب و مقصد، جنگ آزادی میں مسلمانوں بالخصوص مدارس اور علما کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے اپنے گراں قدر تاثرات لوگوں کے سامنے رکھا اور ساتھ ہی ساتھ اس پروگرام میں شامل لوگوں کو مخاطب کرکے کہا کہ ہم سبھی لوگوں کو چاہیے کہ ہم اپنے بچوں کو اعلیٰ دینی و دنیاوی تعلیم دلانے پر خصوصی توجہ دیں اس لیے کہ تعلیم کے بغیر ہم کسی بھی شعبہ میں ترقی نہیں کرسکتے ۔
آخر میں نورالعلما، شیخ طریقت حضرت علامہ الحاج سید نوراللہ شاہ بخاری نے یوم آزادی کے موقع پر اس منعقدہ پروگرام کی بہتری پر بچوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ لوگوں کو یوم آزادی کا حقیقی مطلب و مقصد بتاتے ہوئے اپنے گراں قدر تاثرات لوگوں کے سامنے رکھے
اور انوارمصطفیٰ مادھیمک ودھالیہ کے پرنسپل عالی جناب ماسٹر محمد یونس خان وجملہ اسٹاف کی بھی پروگرام میں شریک بچوں کی اچھی تیاری کروانے پر حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ مبارک باد پیش کی-اور ساتھ ہی ساتھ طلبہ کو کچھ مفید نصیحتوں سے بھی نوازا ۔
آپ نے اپنے مختصر خطاب میں جنگ آزادی میں شامل ان سبھی جانبازوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے ملک کی آزادی کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کانذرانہ پیش کیا،ساتھ ہی ساتھ آپ نے اس پروگرام میں شامل سبھی مہمانوں کاشکریہ بھی اداکیا۔
اور آپ نے اپنے خطاب کے دوران لوگوں کو یہ تاکید وتلقین کی کہ اگر آپ لوگ چاہتے ہیں کہ ہمارا یہ ملک ترقی کرے تو اس کے لیے آپ تعلیم وتعلم کو فروغ دیں،اپنے بچوں کو اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم دلانے کی کوشش کریں اور ملک میں امن چین اور شانتی کا ماحول قائم کریں،خود امن چین،آپسی الفت ومحبت اور بھائی چارہ کے ساتھ زندگی بسر کریں اور دوسروں کو بھی چین سے جینے دیں،کسی پر ظلم وستم نہ کریں،اور کسی کی بھی حق تلفی قطعی نہ کریں- بعدہ عمدہ ولذیذ میٹھائیوں سے سبھی شرکا کے منہ میٹھے کیے گیے۔
اور لوگوں نے ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی-اس پروگرام میں خصوصیت کےساتھ یہ حضرات شریک ہوئے۔
حضرت پیر سیدداون شاہ بخاری، ادیب شہیر حضرت مولانامحمدشمیم احمدصاحب نوری مصباحی، حضرت مولانا دلاورحسین صاحب قادری صدرالمدرسین: دارالعلوم ھٰذا، مولاناباقرحسین قادری برکاتی، مولانا عبدالرؤف صاحب قادری جامعی، مولاناعلم الدین قادری انواری، مولانااسلام الدین قادری،مولانا فخرالدین انواری، مولانا عبدالحلیم صاحب قادری انواری، مولاناقاری محمد جاوید سکندری انواری، مولاناروشن الدین انواری، مولانا محمدعرس سکندری انواری، حافظ وقاری محمد قمرالدین قادری انواری، قاری عبدالواحد انواری، مولاناحکیم سکندرعلی انواری وغیرہم۔
رپورٹ: حبیب اللہ قادری انواری
آفس انچارج:دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف،پوسٹ:گرڈیا،تحصیل:رامسر،ضلع:باڑمیر[راجستھان]
ہندوستان کی آزادی اور علامہ فضلِ حق خیرآبادی
جنگ آزادی 1857ء کا روشن باب : قائد انقلاب علامہ فضل حق خیرآبادی
جنگ آزادی میں علماے کرام کی سرگرمیاں
جنگ آزادی میں مسلمانوں کی حصہ داری
مجاہد انقلاب حضرت مفتی عنایت احمد کاکوروی علیہ الرحمہ
جنگ آزادی میں مسلمانوں کی قربانیاں
دوچار سے دنیا واقف ہے گمنام نہ جانے کتنے ہیں