مدرسہ فیض سکندری دیداسری میں 6 بچیوں کو ردائے قراءت سے نوازا گیا
مدرسہ فیض سکندری دیداسری میں 6 بچیوں کو ردائے قراءت سے نوازا گیا
(پھلودی،جودھ پور)
ضلع جودھ پور کے دیداسری، پھلودی کے قدیمی ادارہ مدرسہ اہل سنت فیض سکندری دیداسری میں 20 شعبان المعظم 1444ھ/ 13مارچ 2023 ء بروز پیر ایک مختصر محفل کا انعقاد ہوا۔
جس کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے کیا گیا۔ بعدہ مدرسہ کے عزیزطلبہ نے نعت رسول مقبول کو بہترین انداز میں پیش کیا۔ پھرحضرت مولانا عمر فاروق صاحب اشفاقی سکندری (صدر المدرسین ادارہ ہذا) نے اپنے ناصحانہ کلمات سے نوازا۔
طلبہ وطالبات کے اپنے گھروں پر تعطیل کلاں گزارنے کے بابت رہنمائی فرمائی۔ پھر باہر سے تشریف لائے خصوصی مہمان حضرت مولانا مفتی محمد بلال صاحب اشفاقی سکندری کا بہت ہی پر مغز اور جامع خطاب ہوا جس میں آپ نے تعلیم و تربیت اور دیگر غیر شرعی رسومات کے متعلق بہترین معلومات فراہم کی ۔
آخر میں چھ بچیوں کو ردائے قرأت سے نوازا گیا اور سالانہ امتحان میں اول ، دوم ، سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات سے نوازا گیا ، پھر صلوۃ و سلام اور دعا پر اس عظیم الشان اجلاس کا اختتام ہوا۔
رپورٹ: محمد ذاکر فیضانی